Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سفاک دہشتگردوں کو اپنا بھائی، بیٹاکہنے والے اپنی روش ترک کرکے دہشتگردوں کے خلاف میدان عمل میں آئیں ، قمرمنصور


سفاک دہشتگردوں کو اپنا بھائی، بیٹاکہنے والے اپنی روش ترک کرکے دہشتگردوں کے خلاف میدان عمل میں آئیں ، قمرمنصور
 Posted on: 12/16/2014
سفاک دہشتگردوں کو اپنا بھائی، بیٹاکہنے والے اپنی روش ترک کرکے دہشتگردوں کے خلاف میدان عمل میں آئیں ، قمرمنصور
ایم کیو ایم کے زیر اہتمام لال قلعہ گراؤنڈمیں سانحہ قصبہ علیگڑھ اور سقوط ڈھاکہ کے شہداء کی برسی پر قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اجتماع
برسی کے اجتماع میںآج سانحہ پشاور میں شہید معصوم بچوں ، اساتذہ اور سیکورٹی اہلکاروں کیلئے بھی دعا کی گئی 
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی ، حق پرست اراکین اسمبلی ، علماء کرام ، حق پرست شہداء کے لواحقین ،کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد شرکت
کراچی ۔۔۔16دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام سانحہ قصبہ علیگڑھ ، سقوط ڈھاکہ اور سانحہ پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اجتماع منعقد کیا گیاجس میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی پاکستان کے انچارج قمر منصور، اراکین رابطہ کمیٹی ڈاکٹر نصرت شوکت ، غازی صلا ح الدین،عارف خان ایڈوکیٹ ،کہف الوریٰ ، حق پرست شہداء، اسیرو لاپتہ کارکنان کے سوگوار لواحقین ، حق پرست اراکین سینیٹ ، قومی و صوبائی اسمبلی ،شعبہ خواتین و دیگرتنظیمی شعبہ جات کے مرکزی ذمہ داران، مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے معروف علماء کرام ، مشا ئخ عظام سمیت مختلف سیکٹرز یونٹس کے کارکنان او ر حق پرست عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر معروف عالم دین و سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی نے سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے درجنوں معصوم بچوں، اساتذہ کرام ، سیکورٹی فورسز کے جوانوں ، سانحہ قصبہ علیگڑھ1986ء میں ظلم و بربریت کا نشانہ بننے والے بزرگوں ، خواتین، نوجوانوں اور سانحہ مشرقی پاکستان اورحق پرستی کی راہ کے شہداء کے ایصال ثواب اور انکے درجات کی بلندی ، سانحہ پشاور میں زخمی ہونے والے معصوم بچوں ، اساتذہ کرام کی صحتیابی اور ملک وقوم کی سلامتی ، جناب الطاف حسین کی درازئ عمر ، صحت و تندرستی، تحریک کی سلامتی ، سازشوں سے حفاظت ، آپریشن ضرب عضب میں پاک افواج کی غیب سے مدد کیلئے روح پرور دعا کروائی۔ تعزیتی اجتماع کے بعد میڈیانمائندگا ن سے گفتگو کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی پاکستان کے انچارج قمر منصور نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور ملک کی تاریخ کا المناک سانحہ ہے جس پر پوری قوم سوگوار ہے ، جناب الطاف حسین نے افسوس ناک سانحہ پر قومی سوگ کا اعلان کیا ہے جس میں ایم کیو ایم کے کراچی سے آزاد کشمیر تک موجود تنظیمی دفاتر میں تین روز تک تنظیمی سرگرمیاں معطل رکھی جائیں گی اور ملک بھر میں ایم کیوا یم کے ذونل، ضلعی اور علاقائی دفاتر پر فاتحہ خوانی و قرآن خوانی کے اجتماعات منعقد کرکے سیاہ پر چم لہرائے جائیں گے۔ قمر منصور نے کہا کہ پشاور سانحہ سیکورٹی اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے ،انہوں نے کہا کہ ملک کی ایسی سیاسی اور مذہبی جماعتیں جو سفاک دہشتگردی کی مذمت نہیں کرتیں اور دہشتگردوں کو اپنا بھائی، بیٹا اور انہیں شہید کہتے ہیں انہیں اپنی یہ روش ترک کرکے دہشتگردوں کے خلاف میدان عمل میں آناچاہئے اور ملک و قوم کو اس عفریت سے پاک کرنا چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پشاور سانحہ سے خیبر پختونخوا حکومت کے دعووں کی قلعی کھل گئی ہے ، احتجاج کرنا ہر سیاسی جماعت کا جمہوری و آئینی حق ہے لیکن
احتجاج کے دوران میڈیا نمائندگان اور خواتین پورٹر ز کو حراساں کیا جانا کسی طور جائز نہیں ہے۔
تصاویر

9/30/2024 4:21:23 AM