Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کی ہدایت پر حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، ایم کیوایم خیبرپختونخوا کے صدر بیرسٹرمحمدعلی سیف ، اور ایم کیوایم پنجاب کے صدر میاں عتیق پر مشتمل وفد پشاور روانہ


جناب الطاف حسین کی ہدایت پر حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، ایم کیوایم خیبرپختونخوا کے صدر بیرسٹرمحمدعلی سیف ، اور ایم کیوایم پنجاب کے صدر میاں عتیق پر مشتمل وفد پشاور روانہ
 Posted on: 12/16/2014
جناب الطاف حسین کی ہدایت پر حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، ایم کیوایم خیبرپختونخوا کے صدر بیرسٹرمحمدعلی سیف ، اور ایم کیوایم پنجاب کے صدر میاں عتیق پر مشتمل وفد پشاور روانہ 
ایم کیوایم کاوفد دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں شہید اور زخمی ہونے والے معصوم بچوں اور اساتذہ کے سوگوار لواحقین اور اہل خانہ سے ملاقات کرے گا اور ان سے قائد تحریک جناب الطا ف حسین کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرے گا 
ایم کیوایم کا وفد لیڈی ریڈنگ اسپتال کادو رہ کرے گا اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لے گا
پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایم کیوایم ڈسٹرکٹ پشاور کی جانب سے خون کے عطیات دینے کا سلسلہ جاری ہے
ایم کیوایم کے دیگر حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور سینیٹرز بھی پشاور میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کیلئے روانہ ہورہے ہیں
پشاور ۔۔۔16، دسمبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین کی ہدایت پر حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، ایم کیوایم خیبرپختونخوا کے صدر بیرسٹر محمد علی سیف ، اور ایم کیوایم پنجاب کے صدر میاں عتیق پر مشتمل وفد پشاور روانہ ہوگیا جہاں وہ پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں شہید اور زخمی ہونے والے معصوم بچوں اور اساتذہ کے سوگوار لواحقین اور اہل خانہ سے ملاقات کرے گا اور ان سے قائد تحریک جناب الطا ف حسین کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرے گا ۔ ایم کیوایم کے وفد کے ارکان پشاور ڈسٹرکٹ کے کارکنان کے ہمراہ لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ بھی کریں گے اور زخمیوں کیلئے ایم کیوایم کے کارکنان کے ہمراہ خون کے عطیات دیں گے اورامدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے۔ اسی طرح ایم کیوایم کے دیگر حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور سینیٹرز بھی پشاور میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کیلئے روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ خود بھی زخمیوں کیلئے خون کے عطیات دیں گے ۔ 
دریں اثناء پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایم کیوایم ڈسٹرکٹ پشاور کی جانب سے خون کے عطیات دینے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایم کیوایم پشاور کے ڈسٹرکٹ انچارج ارباب ایوب اور جوائنٹ انچارج سید نعیم راحت کمیٹی کے اراکین ہمراہ موجود ہیں اورکارکنان کے ہمراہ امدادی سرگرمیاں بھی انجام دے رہے ہیں ۔ 

9/30/2024 4:25:20 AM