Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر دہشتگردوں کے حملے میں درجنوں معصوم بچوں اور اساتذہ کی شہادت پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کاملک بھر میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان


پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر دہشتگردوں کے حملے میں درجنوں معصوم بچوں اور اساتذہ کی شہادت پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کاملک بھر میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان
 Posted on: 12/16/2014
پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر دہشتگردوں کے حملے میں درجنوں معصوم بچوں اور اساتذہ کی شہادت پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کاملک بھر میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان 
ایم کیوایم کے خیبر پختونخوا، سندھ ، پنجاب ، بلوچستان، گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر میں تنظیمی سر گرمیاں معطل رکھی جائیں گی ، رابطہ کمیٹی
یوم سوگ پر نائن زیروسمیت ملک بھر میں ایم کیوایم کے دفاتر پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی 
حق پرست اراکین قومی اسمبلی کو فوری طور پر پشاور پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ہدایت کردی گئی ہے
ایم کیوا یم خیبر پختوانخواکے کارکنان اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضا کارپشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں امدادی سرگرمیوں اور خون کے عطیات کیلئے موجود ہیں، رابطہ کمیٹی
ایم کیو ایم کی جانب سے نائن زیرو پر شمع روشن کی جائیں گی ، پروگرام میں پروفیسرز، اساتذہ کرام ، طالبعلموں، فنکاروں ، اداکاروں ، دانشوروں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کارکنان کی بڑی تعداد شرکت کرے گی،
ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ،
کراچی ۔۔۔16دسمبر2014ء 
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پشاور میں دہشتگردوں کی جانب سے آرمی پبلک اسکول پر افسوس ناک حملے کے نتیجے میں درجنوں پر ملک بھر میں ایم کیوا یم کی جانب سے تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کر دیاہے ۔ اس دوران خیبر پختونخوا، سندھ ، پنجاب ، بلوچستان ، گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر سمیت ایم کیوایم کے ملک بھر میں موجود ذونوں ، ضلعی دفاتر ، سیکٹرز اور یونٹس پر تنظیمی سر گرمیاں معطل رکھی جائیں گی جبکہ ایم کیوا یم کے مرکز نائن زیروسمیت ملک بھر میں ایم کیوایم کے دفاتر پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے۔ جبکہ آج لال قلعہ گراؤنڈ میں آج ہونے والے تعزیتی اجتماع میں بھی سانحہ میں شہید وزخمی ہونے والے معصوم بچوں ، اساتذہ کرام اور سیکورٹی فورسز کے جوانوں کے ایصال ثواب کیلئے دعا و فاتحہ خوانی بھی کی جائے گی ۔ اس سلسلے میں تمام حق پرست اراکین قومی اسمبلی کو فوری طور پر پشاور پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں کام کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ ایم کیوا یم خیبر پختوانخواکے ذمہ داران ،کارکنان اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضا کارپشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں امدادی سرگرمیوں اور خون کے عطیات کیلئے موجود ہیں۔ اس سلسلے میں ایم کیو ایم کی جانب سے 16دسمبر کو نائن زیرو پر شمع روشن کی جائیں گی جس میں مختلف جامعات اور کالجز کے پروفیسرز، اساتذہ کرام ، فنکاروں ، ادیبوں ، دانشوروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف و مشہورشخصیات سمیت ایم کیو ایم کے کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے ۔
CowardTTP#



9/30/2024 4:20:58 AM