Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کو جناب الطاف حسین کی مبارک باد


نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کو جناب الطاف حسین کی مبارک باد
 Posted on: 12/14/2014
نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کو جناب الطاف حسین کی مبارک باد
ٹیم نے جس شاندار کھیل کا مظاہر ہ کیا ہے اس پر ایک ایک کھلاڑی شاباش کا مستحق ہے ،الطاف حسین
امید ہے قومی کرکٹ ٹیم مستقبل میں بھی کامیابیوں کے ذریعے دنیا بھر میں ملک و قوم کا نام روشن کرے گی، الطاف حسین
لندن ۔۔۔14دسمبر 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے قومی کرکٹ ٹیم کو شارجہ میں نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار کامیابی پر کھلاڑیوں اور انتظامیہ کو مبارک باد پیش کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطا ف حسین نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے میچ میں جس شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اس پر ٹیم کا ایک ایک کھلاڑی شاباش اور مبارک باد کا مستحق ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کی کامیابی سے پوری قوم کو بے انتہاء خوشی ملی ہے اور آج جس طرح سے پاکستان ہاکی ٹیم نے چاندی کا تمغہ جیتا اس سے ایسا لگتا ہے جیسے آ ج پاکستانیوں کا دن تھا۔ انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھی کرکٹ ٹیم اسی طرح کامیابیوں کے جھنڈے گاڑہتی رہیگی اور سیریز یں فتح حاصل کرکے ملک و قوم کو تحفہ دیگی۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو اسی طرح کامیابیوں سے ہمکنار کرتا رہے۔

9/30/2024 4:24:56 AM