Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شیر جہاں میر کو بطورنگراں وزیر علیٰ گلگت بلتستان نامزد ہونے پرجناب الطاف حسین کی مبارکباد


شیر جہاں میر کو بطورنگراں وزیر علیٰ گلگت بلتستان نامزد ہونے پرجناب الطاف حسین کی مبارکباد
 Posted on: 12/12/2014
شیر جہاں میر کو بطورنگراں وزیر علیٰ گلگت بلتستان نامزد ہونے پرجناب الطاف حسین کی مبارکباد 
نگراں وزیراعلیٰ عوام کے دیرنہ مسائل کی جانب توجہ مبذول کریں تاکہ عوام کو تمام آئینی حقوق مل سکیں
لندن۔۔۔12دسمبر 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے شیر جہاں میر کو بطورنگراں وزیر علیٰ گلگت بلتستان نامزد ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت ہونے کے باوجود عدم برداشت اور دوسری سیاسی جماعتوں کے عوامی مینڈیٹ کے احترام کا فقدان واضح نظر آتا ہے اور انتخابات کے غیرجانبدارانہ اور پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے ضروری ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے انتخاب لڑنے اور اپنی انتخابی مہم کو چلانے کے یکساں موا قع فراہم کئے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ بالخصوص اس مو قع پر کہ جب پاکستان میں گزشتہ انتخابات کے حوالے سے کئی سوالیہ نشان موجود ہیں ا یسے میں گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات پاکستان بھر کی سیاسی جماعتوں اور ان کو منتخب کرنے والے عوام کے سامنے ایک روشن مثال ہونگے کہ جب گلگت بلتستان میں تمام سیاسی، جماعتوں کو یکساں مو اقع میسر آئیں گے اور پر امن و منصفانہ انتخابات کو یقینی بنایا جائے گا ، الطاف حسین نے نگراں وزیراعلیٰ کی توجہ گلگت بلتستان کے عوام کے دیرنہ مسائل کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ عوام کو انکے تمام آئینی و جمہوری ، سیاسی اور سماجی حقوق میسر آسکیں

9/30/2024 4:24:01 AM