Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وزیر اعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی ملک کے غریب و متوسط طبقے کیلئے خوش آئند اقدام ہے، الطاف حسین


وزیر اعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی ملک کے غریب و متوسط طبقے کیلئے خوش آئند اقدام ہے، الطاف حسین
 Posted on: 12/12/2014
وزیر اعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی ملک کے غریب و متوسط طبقے کیلئے خوش آئند اقدام ہے، الطاف حسین
ایم کیوایم عوام کی بہتری کیلئے ہر حکومتی اقدام کا خیر مقدم کرتی رہے گی ،الطاف حسین
امید ہے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف بجلی کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات نچلی سطح تک یقینی بنائیں گے، الطاف حسین 
لندن ۔۔۔12، دسمبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے وزیراعظم پاکستان میا ں محمد نواز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کوملک بھر کے غریب و متوسط طبقے کے عوام کیلئے حکومت کا خوش آئند اور مثبت اقدام قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں جنا ب الطاف حسین نے کہا کہ ملک بھر کے عوام بنیادی ضروریات زندگی کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے اور بیروزگاری کے سبب پریشان حال زندگی گزار رہے ہیں اور ایسے میں وزیراعظم نے پیٹرول کے بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرکے ملک کے غریب و مظلوم عوام کو عملی طور پر ریلیف فراہم کیا ہے ۔جناب الطاف حسین نے مطالبہ کیا کہ بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم عوامی جماعت ہے اور حکومتی سطح پر ہر اس فیصلے کی حمایت اور خیر مقدم کرتی آئی ہے اور کرتی رہے گی جس سے غریب عوام کو عملی طور پر ریلیف ملے اور عوامی مسائل اور مشکلات میں کمی کی جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کئے جانے کے باوجود ٹرانسپورٹ مالکان نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں من مانی کمی کی جس سے عوام کو خاطر خواہ فائدہ نہیں پہنچا جس کے سبب عوام کی مشکلات آج بھی اپنی جگہ پر برقرار ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے امید کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی بجلی کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات کی نچلی سطح تک منتقلی کو بھی یقینی بنائیں گے تاکہ غریب و متوسط طبقے کے عوام کو حقیقی معنوں میں اس کے فوائد منتقل ہو سکیں گے۔

9/30/2024 4:23:24 AM