کراچی میں جلسہ جلوس کرنا، دھرنایامظاہرے کرنا عمران خان اوران کی جماعت کا سیاسی جمہوری اورآئینی حق ہے۔الطاف حسین
ایم کیوایم عمران خان اورتحریک انصاف کے اس حق کااحترام کرتی ہے۔ الطاف حسین
عمران خان کراچی میں خوشی سے جلسہ جلوس کریں، دھرنادیں، احتجاج کریں،الطاف حسین
میری اتنی اپیل ہے کہ تحریک انصاف اپنے جلسہ جلوس اوراحتجاج کوپرامن رکھے۔ الطا ف حسین
مجھے یقین ہے کہ کوئی بھی جماعت تحریک انصاف کے جلسہ،جلوس اوردھرنے پرمعترض نہیں ہوگی
لندن۔۔۔ 11 دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ اپنے مؤقف کے حق میں پاکستان کے کسی بھی علاقے میں پر امن جلسہ ، جلوس ،مظاہرے کرنایا دھرنا دینا ہرسیاسی یامذہبی جماعت اورہرشہری کاجمہوری حق ہے ۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے 12دسمبر کوکراچی میں احتجاج کے بارے میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ کراچی میں جلسہ جلوس کرنا، دھرنایامظاہرے کرنا عمران خان اوران کی جماعت کا سیاسی ،جمہوری اورآئینی حق ہے اور ایم کیوایم ان کے اس حق کااحترام کرتی ہے۔ عمران خان کراچی میں خوشی سے جلسہ جلوس کریں، دھرنادیں، احتجاج کریں، بس میری اتنی اپیل ہے کہ اپنے جلسہ جلوس اوراحتجاج کوپرامن رکھیں ۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ کوئی بھی جماعت ان کے جلسہ،جلوس اوردھرنے پرمعترض نہیں ہوگی۔