Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم سیالکوٹ کے نائب صدر باؤمحمدانورکومسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہیدکردیا


ایم کیوایم سیالکوٹ کے نائب صدر باؤمحمدانورکومسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہیدکردیا
 Posted on: 12/10/2014
ایم کیوایم سیالکوٹ کے نائب صدر باؤمحمدانورکومسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہیدکردیا
باؤ محمدانورسیالکوٹ کے علاقے شہاب پورہ روڈ پر اپنے ریسٹورینٹ کے باہراپنے بھائیوں اوربیٹے کےساتھ کھڑے تھے کہ موٹرسائیکل پر سوار مسلح دہشت گردوں نے ان پرفائرنگ کی
باؤ محمدانورکوکئی گولیاں لگیں ۔فائرنگ سے محمدانورشہیدکے دوملازم منیراوریونس بھی زخمی ہوئے
جائے وقوعہ کے قریب ہی پولیس اہلکار کھڑے تھے تاہم انہوں نے مسلح دہشت گردوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی اوردہشت گرد موقع سے فرارہوگئے
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایم کیوایم سیالکوٹ ڈسٹرکٹ کے صدرعابدگجر، دیگرذمہ داران اورکارکنان اسپتال پہنچ گئے
سیالکوٹ۔۔۔10 دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ سیالکوٹ کے نائب صدرباؤانورکومسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہیدکردیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق محمد انور منگل کی شب سیالکوٹ کے علاقے شہاب پورہ روڈ پر اپنے ریسٹورینٹ کے باہراپنے بھائیوں محمدعابد،محمدشبیر اوربیٹے سلطان حامد کے ساتھ کھڑے تھے کہ موٹرسائیکل پر سوارتین مسلح دہشت گردوہاں پہنچے اورباقاعدہ شناخت کرکے محمدانورپرفائرنگ کی اورفرارہوگئے ۔ محمدانورکوکئی گولیاں لگیں جس کے باعث وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے ۔فائرنگ سے محمدانورشہیدکے دوملازم منیراوریونس بھی زخمی ہوگئے ۔ عینی شاہدین کے مطابق جائے وقوعہ کے قریب ہی پولیس اہلکار کھڑے تھے تاہم انہوں نے مسلح دہشت گردوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی اوردہشت گرد موقع سے فرارہوگئے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایم کیوایم سیالکوٹ ڈسٹرکٹ کے صدرعابدگجر، دیگرذمہ داران اورکارکنان اسپتال پہنچ گئے جواس واقعہ پر صدمے سے نڈھال تھے ۔باؤانورشہیدسیالکوٹ میں ایم کیوایم کے سینئرکارکن تھے اورنائب صدر کی حیثیت سے خاصے سرگرم تھے ۔ باؤانورشہید کی عمر50سال تھی ۔ ان کے پسماندگان میں پانچ بیٹیاں اوردوبیٹے شامل ہیں۔ 

9/30/2024 2:19:28 AM