محترمہ طاہرہ آصف اورغازی صلاح الدین کے چھوٹے بھائی کی شہادتوں پرسوگواران سے الطاف حسین کااظہارتعزیت
کراچی:۔۔۔09؍دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے یومِ شہداء کے موقع پردعاکی کہ اللہ تعالیٰ حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ آصف شہیداورایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے معاون وسندھی دانشور غازی صلاح الدین کے چھوٹے بھائی کوجنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے نئے سندھی ساتھی ومعروف کالم نگارغازی صلاح الدین کے چھوٹے بھائی کوموٹرسائیکل سواردہشت گردوں نے فائرنگ کرکے بے دردی سے شہیدکردیا۔انہوں نے محترمہ طاہرہ آصف کے لواحقین اورغازی صلاح الدین سے پوری رابطہ کمیٹی اورایم کیوایم کے ایک ایک کارکن کی جانب سے دلی تعزیت کی اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ غازی صلاح الدین کے بھائی اورطاہرہ آصف کی مغفرت فرمائے اوراسی طرح جتنے شہداء آج تک شہیدہوئے سب کواپنی جواررحمت میں جگہ عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطافرمائے۔
YoumeShuhadaMQM#