الطاف حسین کاسینئرصحافی وتجزیہ نگار اورمعروف اینکرپرسن حسن نثارکوحق گوہی پر خراج عقیدت
کراچی:۔۔۔09؍دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے سینئرصحافی وتجزیہ نگاراورمعروف اینکرپرسن حسن نثارکوان کی حق گوہی پرزبردست خراج تحسین پیش کیا۔یہ بات انہوں نے 9دسمبرکوایم کیوایم کے زیراہتمام یومِ شہداء کے موقع پرمنعقدہ اجتماعات سے خطاب کے دوران کیا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان میں ویسے تواینکرپرسن بہت ہیں لیکن میں ایک اینکرپرسن جسے میں پورے پاکستان میں سچااینکرپرسن سمجھتاہوں وہ حسن نثارہے ۔انہوں نے کہاکہ حسن نثاربھی پنجابی ہے لیکن سارے اینکرپرسن ایسے نہیں جیساحسن نثارہے جو تعصب پسند نہیں اورہمیشہ ڈٹ کرحق وسچ بولتاہے ۔انہوں نے حسن نثارکوزبردست خراج تحسین پیش کیااوران کے صحت وتندرستی کے لئے دعائیں کیں۔
YoumeShuhadaMQM#