Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ہرسال کی طرح امسال بھی9دسمبرکادن ’’یوم شہداء‘‘ کے طورپرانتہائی عقیدت واحترام سے منایاگیا


متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ہرسال کی طرح امسال بھی9دسمبرکادن ’’یوم شہداء‘‘ کے طورپرانتہائی عقیدت واحترام سے منایاگیا
 Posted on: 12/9/2014
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ہرسال کی طرح امسال بھی9دسمبرکادن ’’یوم شہداء‘‘ کے طورپرانتہائی عقیدت واحترام سے منایاگیا
یوم شہداء کے سلسلے میں آزادکشمیرسمیت ملک بھرمیں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقدکیے گئے مرکزی اجتماع جناح گراؤنڈمیں ہوا
مرکزی اجتماع سے الطاف حسین نے انتہائی اہم ٹیلی فونک خطاب کیااورشہداء حق کوانکی عظیم قربانیوں پرزبردست خراج عقیدت پیش کیا
یومِ شہداء کے موقع پر ناصرحسین شہید،بھتیجے عارف حسین شہید،شہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق اورعظیم احمدطارق شہیدسمیت حق پرستی کی تحریک میں 17ہزار سے زائدجام شہادت نوش کرنے والے کارکنان کی ارواح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اورانہیں خراج عقیدت پیش کیاگیا
کراچی:۔۔۔09؍دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ہرسال کی طرح امسال بھی9دسمبرکادن ’’یوم شہداء‘‘ کے طورپرانتہائی عقیدت واحترام سے منایاگیا۔یوم شہداء کے سلسلے میںآزادکشمیرسمیت ملک بھرمیں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقدکیے گئے جس میں قائدتحریک الطاف حسین کی بھائی ناصرحسین شہید،بھتیجے عارف حسین شہید،شہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق اورعظیم احمدطارق شہیدسمیت حق پرستی کی تحریک میں17ہزار سے زائدجام شہادت نوش کرنے والے تمام شہداء حق کی ارواح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس سلسلے کامرکزی اجتماع عزیزآبادکے تاریخی جناح گراؤنڈ’’یادگارشہدائے حق‘‘ میں منعقدہواجس میں ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی ہمشیرہ محترمہ سائرہ خاتون،عمران فاروق کے والد محترم فاروق احمداوروالدہ،شہداء کی فیملیز، سوگوار لواحقین معصوم بچوں،بچیاں،بیوائیں،مائیں،بہنیں،بھائی،والدین،لاپتہ اوراسیرکارکنان کے اہل خانہ،رابطہ کمیٹی کے اراکین ، حق پرست اراکین سینیٹ ،قومی و صوبائی اسمبلی ، ایم کیوایم کے ونگزوشعبہ جات کے ارکان،ایم کیوایم تمام سیکٹرزویونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران ، کارکنان اورحق پرست عوام نے ہزاروں کی بڑی تعدادمیں شرکت کرکے اپنے شہداء حق کوان کی ثابت قدمی پرزبردست خراج عقیدت وسلام عقیدت پیش کیااوران کی مغفرت، درجات کی بلندی کے لئے خصوع و خضوغ کے ساتھ فاتحہ خوانی کی۔یوم شہداء کے اجتماعات سے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے انتہائی اہم ٹیلی فونک خطاب کیا اور ثابت قدم رہ کرتحریک کے مشن و مقصد کو کامیاب بنانے جانوں کی قربانیوں پیش کرنے پرتمام شہداء حق کوزبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا۔یوم شہداء کے مرکزی اجتماع کے سلسلے میں وسیع وعریض جناح گراؤنڈ عزیز آبادمیں خصوصی انتظام کیاگیااوراس سلسلے میں شہداء یادگارسے متصل فرشی اسٹیج تعمیرکیاگیاتھاجہاں رابطہ کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ محترمہ سائرہ خاتون اورفاروق احمد براجماں تھے ۔ اسٹیج کے دائیں جانب شہداء کی فیملیزجس میں ان کے بچے،بچیاں،بیوائیں،بہنیں،بھائی اوروالدین کے علاوہ دیگرعزیزواقارب شامل تھے ۔ یوم شہداء کے مرکزی اجتماع سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی،ارکان ڈاکٹرمحمدفاروق ستار،عامر خان،حیدرعباس رضوی اورعمران شہیدکی ہمشیرہ محترمہ طاہرہ عمران نے خطاب کیا اورشہداء کوعظیم قربانیوں پرانہیں سلام عقیدت پیش کیا۔ٹھیک7بجکر30منٹ پراسٹیج سے ٹیلی فون پرجناب الطاف حسین کی آمدکااعلان ہوااس موقع پرشرکاء نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکرجناب الطا ف حسین کااستقبال کیا۔جناب الطا ف حسین کاخطاب بغیرکسی وقفے کے ایک گھنٹے سے زائددیرتک جاری رہاجس میں انہوں نے شہداء کی عظیم قربانیوں کاذکرکرتے ہوئے انہیں زبردست خراج عقیدت کیااورلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے ان کے حق میں دعاکی۔
YoumeShuhadaMQM#




9/30/2024 2:21:19 AM