Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم امریکہ کے زیر اہتمام ’’یوم شہداء ‘‘ کے اجتماعات منعقد، حق پرست شہداء کو زبردست خراج عقیدت


ایم کیو ایم امریکہ کے زیر اہتمام ’’یوم شہداء ‘‘ کے اجتماعات منعقد، حق پرست شہداء کو زبردست خراج عقیدت
 Posted on: 12/9/2014
ایم کیو ایم امریکہ کے زیر اہتمام ’’یوم شہداء ‘‘ کے اجتماعات منعقد، حق پرست شہداء کو زبردست خراج عقیدت
اجتماعات میں ایم کیو ایم امریکہ کے ذمہ داران، کارکنان و پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد میں شرکت
حق پرستی کی جدوجہد میں ہمارے کارکنان اور ہمدردوں نے آگ و خون کے دریا عبور کئے ہیں، جنید فہمی
وہ دن دور نہیں جب انقلاب کا سورج طلوع ہوگا اور باطل پرستوں کو عبرتناک شکست ہوگی
ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی کا تعزیتی اجتماعات سے خطاب
شکاگو ۔۔۔9دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کے زیراہتمام یومِ شہداء امریکہ کے مختلف شہروں میں نہایت عقیدت واحترام سے منایا گیا۔ اس سلسلے میں امریکی ریاست واشنگٹن ،نیویارک، نیوجرسی، شکاگو، ہیوسٹن، اٹلانٹا، لاس اینجلز،ڈیلاس اور ڈیٹرائٹ میں قران خوانی اور دعائیہ اجتماعات منعقد کئے گئے۔ اجتماعات میں ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی، جوائنٹ آرگنائزرز محمد ارشد حسین اور ندیم صدیقی سمیت ذمہ داران وکارکنان اورپاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے حق پرست شہداء کی قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ یوم شہداء کے امریکہ میں مرکزی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی نے کہاکہ ایم کیو ایم کا سفر حق پرستی کا سفر ہے جس نے پاکستان کی روایتی جاگیردارانہ، وڈیرانہ اور سرمایہ دارانہ طرز سیاست اور اس کے پروردہ فر عو نوں کی بنیادیں ہلا دی ہیں تاہم حق پرستی کی اس جدوجہد میں ایم کیو ایم کے ذمہ داران و کارکنان اور ہمدرد عوام کو آگ و خون کے دریا عبور کرنے پڑے ہیں،ہزاروں کارکنان کو عقوبت خانوں میں انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا کرشہید اور معذور کردیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ۹ دسمبر کا دن تمام حق پرست شہداء کی یاد میں منایا جاتا ہے جنھوں نے اپنی جانیں قربان کرکے حق پرستی کی شمع کو روشن رکھا ہے ، سازشی عناصر نے جناب الطاف حسین کے خلاف اپنی سازشوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے لیکن جناب الطاف حسین کے چاہنے والے آج بھی ان سازشوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں۔ یوم شہداء کے امریکہ میں منعقد اجتماعات کے شرکاء نے اس موقع پر حق پرست شہداء کے سفر کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ انشااللہ وہ دن دور نہیں جب انقلاب کا سورج طلوع ہوگا اور باطل پرستوں کو عبرتناک شکست ہوگی۔اس موقع پر اجتماعات کے شرکا ء نے حق پرست شہداء کے درجات کی بلندی، جناب الطاف حسین کی صحت و تندرستی ، درازئ عمر، تحریک کی کامیابی ،پاکستان کی سلامتی اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور قائدتحریک جناب الطاف حسین کی درازیء عمر صحت و تندرستی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

9/30/2024 2:23:06 AM