Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

یوم شہداء حق پرست ، اے پی ایم ایس او کا ’’ مجھ کو ہر قطرہ خون شہداء تیری قسم ‘‘عظیم الشان کل کراچی مقابلہ تقاریر


یوم شہداء حق پرست ، اے پی ایم ایس او کا ’’ مجھ کو ہر قطرہ خون شہداء تیری قسم ‘‘عظیم الشان کل کراچی مقابلہ تقاریر
 Posted on: 12/8/2014
یوم شہداء حق پرست ، اے پی ایم ایس او کا ’’ مجھ کو ہر قطرہ خون شہداء تیری قسم ‘‘عظیم الشان کل کراچی مقابلہ تقاریر
الطاف حسین نے 11جون کوجس انقلاب کاآغازکیاتھاآج اس انقلاب کومکمل ہونے سے دنیاکی کوئی طاقت نہیں روک سکتی،احمدسلیم صدیقی
قومی زبان کی ترویج سے ملک کی تہذیب دنیا بھر میں پروان چڑھتی ہے، پروفیسر ذوالقرنین شاداب
نوجوان ہماری تنظیم کومنزل پرپہنچانے کے لئے سرسے کفن باندھے کھڑے ہیں،عابدعلی امنگ،رضوان زیدی اورافشاںیاسمین
کراچی ۔۔۔8دسمبر2014ء
’’9دسمبر یو م شہداء ‘‘کے موقع پرحق پرست شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام لال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں ’’ مجھ کوہرقطرہ خون شہداء تیری قسم ‘‘کے عنوان سے کل کراچی مقابلہ تقاریر کا انعقادکیا گیاجس میں کراچی کے مختلف سیکٹرز اورتعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے 30سے زائدنوجوان طلبا و طالبات اور ہمدردوں نے حصہ لیا اور اپنی پر عزم اورشعلہ بیاں تقاریر کے ذریعے حق پرستی کی راہ میں جام شہادت نوش کرنے والے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیااورشہداء کی یادمیں شمعیں روشن کی گئیں۔تقریب میں صدارت کے فرائض جامعہ کراچی شعبہ اُردو کے چیئرمین پروفیسر ذوالقرنین شاداب احسانی نے انجام دئیے۔اس موقع پر ایم کیوا یم کی رابطہ کمیٹی کے رکن احمدسلیم صدیقی ،افتخاراکبررندھاوا،عارف خان ایڈووکیٹ،معاون رابطہ کمیٹی غازی صلاح الدین، اے پی ایم ایس او کے چےئر مین سرفراز احمد صدیقی و اراکین مرکزی کابینہ، حق پرست اراکین اسمبلی ،مختلف جامعات اور کالجز سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کرام ، دانشوروں ،صحافیوں ، کالم نگاروں ، لکھاریوں، طلبا و طالبات ، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اورشہداء کے ، لواحقین ودیگرعزیزواقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں رکن رابطہ کمیٹی احمدسلیم صدیقی نے کہاکہ آج کی اس تقریب میںآکربے حدخوشی محسوس ہورہی ہے اورواضح نظرآرہاہے کہ 11جون 1978ء کوجس انقلاب کاآغازقائدتحریک الطا ف حسین نے کیاتھاآج اس کی تکمیل اپنے آخری مراحل میں ہے اوراس انقلاب کومکمل ہونے سے دنیاکی کوئی طاقت نہیں روک نہیں سکتی۔انہوں نے کہاکہ اے پی ایم ایس اونے اس تقریب کا انعقادکرکے ثابت کردیاکہ وہ میرٹ کوابھارہی ہے اورنوجوانوں کوآگے لارہی ہے جواپنی صلاحیتوں کابرملااستعمال کرکے تحریک کانام روشن کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ1978ء میں نوجوانوں نے اس عزم کے ساتھ قائدتحریک الطا ف حسین کے ساتھ جدوجہدکاآغازکیاتھاکہ اس مشن ومقصدکوکامیابی سے ہمکنارکرائیں گے اورقوم کی خدمت کواپناشعاربنائیں گے۔انہوں نے نوجوانوں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ اسی طرح پرجوش اندازمیںآگے بڑھتے رہے انشاء اللہ کامیابی آپکے قدم چومیگی۔تقریب میں جج کے فرائض انجام دینے والے عابدعلی امنگ،رضوان زیدی اورافشاںیاسمین نے بھی پروقارتقریب کے انعقادپراے پی ایم ایس اوکے اراکین،انتظامی کمیٹی اور ایک ایک مقرر کودل کی گہرائیوں سے مبارکباددی اورانہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ آج یہاںآکرجوخوشی ملی اورجس اپنائیت کااحساس ہواوہ ناقابل بیان ہے۔انہوں نے قائدتحریک الطا ف حسین کاشکریہ اداکیاکہ انہوں نے اے پی ایم ایس اوکی صورت میں ایساپلیٹ فارم عطا کیا جس کی روایت اورریت رہی ہے کہ وہ اس قسم کی پروگرام کرکے باصلاحیت نوجوانوں کوآگے لاتی ہے اورمعاشرے میں انہیں پہنچان دلاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے نوجوان ہماری تنظیم کومنزل پرپہنچانے کے لئے سرسے کفن باندھ کرکھڑے ہیں۔انہوں نے شہداء کوخراج تحسین اورسلام تحسین بھی پیش کیااورکہاکہ آج جس مقام پرہم کھڑے ہیں وہ شہداء کی قربانیوں کاثمرہے۔قبل ازیں پروفیسر ذوالقرنین شاداب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقریری مقابلوں کے انعقاد سے نا صرف طلبا ء و طالبات کو اپنی صلاحتیں ابھارنے کا موقع ملتا ہے ساتھ ہی پاکستان کی قومی زبان اُردو کو بھی فروغ ملتا ہے اور قومی زبان کی ترویج سے ہی اس ملک کی تہذیب کو دنیا بھر میں پھلایا جاتا ہے اور ملک کانام بھی دنیا میں پہچانا جاتا ہے ، جو ملک و قوم کے مستقبل کے لئے خوش آئند ثابت ہوتاہے ۔ انہوں نے تقریب کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حق پرستی کی جدوجہد میں شہید ہونے والے ہمیشہ امر ہوجاتے ہیں اور ایم کیو ایم کے شہداء نے جن مشکلوں اور صعوبتوں کا سامناکرکے جام شہادت نوش کیا ان شہداء کی ان قربانیوں کو رہتی دنیا تک سلام پیش کیا جاتا رہے گا۔بعدازاں تقریب کے اختتام پرعابدعلی امنگ نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے مقررطلبہ وطالبات میں سرٹیفیکٹس اوربہترین کارکردگی پرتین شیلڈزدینے اعلان کیااس موقع پراحمدسلیم صدیقی،افتخاراکبررندھاوا،عارف خان ایڈووکیٹ، غازی صلاح الدین،وفیسر ذوالقرنین شاداب نے اپنے دست مبارک سے سرٹیفیکیٹ اورشیلڈزتقسیم کی۔اس موقع پرمقابلے میں اے پی ایم ایس اوسیکٹرسی کے سیدطاہرحسین نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سیکنڈپوزیشن بلدیہ ٹاؤن سیکٹرکے شرجیل احمدجعفری ،تھرڈپوزیشن اے پی ایم ایس اوکے ابوطلحہ نثاراورخصوصی انعام فیڈرل بی ایریا سیکٹرسے اویس ربانی نے حاصل کیا۔پروگرام میں رابطہ کمیٹی،اے پی ایم ایس او،ججزمیںیادگاری شیلڈزتقسیم کی گئیں۔اس پروگرام میں انعام یافتہ مقررین کے علاوہ اے پی ایم ایس او کی مرکزی جوائنٹ سیکریٹری مدراحمدانی نے بڑی پُرتاثیر تقریر کی جس سے بہت پذیرائی ہوئی اور بیشتر لوگوں کی آنکھیں پر نم ہوگئیں جب انہوں نے تحریک پاکستان اور تعمیر پاکستان کی راہ میں مہاجروں کی بے میثال قربانیوں کا ذکر کیا۔
تصاویر






9/30/2024 2:20:38 AM