اے این پی کے رہنماء بشیر احمدبلور کے صاحبزادے عثمان بلور کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
دکھ کی گھڑی میں تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں
لندن۔۔۔9دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء بشیر احمد بلور کے صاحبزادے عثمان بلور کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے عثمان بلور کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کاا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔(آمین)