Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی جانب سے9دسمبر کو ملک بھرمیں یوم شہداءحق عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، اعلامیہ ایم کیوایم


ایم کیوایم کی جانب سے9دسمبر کو ملک بھرمیں یوم شہداءحق عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، اعلامیہ ایم کیوایم
 Posted on: 12/8/2014
ایم کیوایم کی جانب سے9دسمبر کو ملک بھرمیں یوم شہداءحق عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، اعلامیہ ایم کیوایم 
ملک بھر میں ایم کیوا یم کے زونوں ، ضلعی دفاتر، سیکٹرز اور یونٹوں میں تعزیتی اجتماعات منعقد کئے جائیں گے ، اعلامیہ ایم کیوا یم
یوم شہداء حق کا مرکزی اجتماع جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں منعقد ہوگا 
ایم کیوایم زونز ،سیکٹرز ، یونٹوں اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان کی جانب سے رابطہ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ جناح گراؤنڈ عزیز آبادمیں یاد گارِ شہدائے حق پر حاضری کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا
کراچی ۔۔۔ 8دسمبر2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام حق پرست شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 9دسمبربروزبدھ کو ملک بھر میں ’’یوم شہدائے حق‘‘ انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا ۔ اس سلسلے میں ملک بھر میں ایم کیوا یم کے زونوں ، ضلعی دفاتر، سیکٹرز اور یونٹوں میں تعزیتی اجتماعات منعقد کئے جائیں گے جبکہ اس سلسلے کا مرکزی اجتماع جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں یادگار شہدائے حق کے سامنے منعقد ہوگا۔ یوم شہداء کے اجتماعات میں شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن و فاتحہ خوانی کی جائے گی او ر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مختلف تقاریب کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔
دریں اثناء یوم شہداء کے سلسلے میں آج سے ہی ایم کیوایم زونز ،سیکٹرز ، یونٹوں اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان کی جانب سے رابطہ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ جناح گراؤنڈ عزیز آبادمیں یاد گارِ شہدائے حق پر حاضری کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا ۔ اس سلسلے میں جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور ایم کیوایم کے کارکنان اور ذمہ داران کا زبردست ہجوم دکھائی دے رہا ہے ۔ کارکنان وذمہ داران نے یادگارِ شہدائے حق پرست بہت بڑی تعداد میں پھول چڑھائے اور شہداء کو سلامی اور زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔ 

9/30/2024 2:19:13 AM