جناب الطاف حسین کا کارکنان کے انتقال پر اظہار افسوس
لندن۔۔۔6دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ظفر کمالی کے ماموں اسلام الدین شجا ع الدین اورسانگھڑ سیکٹر یونٹ شاہ مردان بابا کے جوائنٹ یونٹ انچارج محمد اشرف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین کوصبر کی تلقین کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کے درجات بلند فرمائے اور انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا کرے۔