Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وزیر اعلی سندھ جو وزیر داخلہ کا قلم دان بھی رکھتے ہیں سندھ سے قتل وغارت گردی کے خاتمے میں ناکام ہوچکے ہیں، خالد مقبول صدیقی


وزیر اعلی سندھ جو وزیر داخلہ کا قلم دان بھی رکھتے ہیں سندھ سے قتل وغارت گردی کے خاتمے میں ناکام ہوچکے ہیں، خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 12/6/2014
وزیر اعلی سندھ جو وزیر داخلہ کا قلم دان بھی رکھتے ہیں سندھ سے قتل وغارت گردی کے خاتمے میں ناکام ہوچکے ہیں، خالد مقبول صدیقی
ارباب اختیار ضیاء الدین شہید کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرائیں، ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
پی پی پی کے شریک چئیرمین آصف زرداری بھی سندھ حکومت کی بے حسی اور نااہلی کا نوٹس لیں، ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
سندھ میں ماورائے عدالت قتل ،ٹار گٹ کلنگ اور کرپشن کے بڑے بڑے اسکینڈلز سامنے ہیں مگر حکومت کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا جارہاہے، سینیٹر بابر غوری
دکھ کی اس گھڑی میں قائدِ تحریک نے مجھے جو ہمت اور حوصلہ دیا ہے میں تہہ دل سے قائدِ تحریک کا شکر گزار ہوں،غازی صلاح الدین
فاتحہ سوئم کے بعد ڈپٹی کنوینر رابطہ کمیٹی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، سینیٹر بابر غوری اور معاون رابطہ کمیٹی غازی صلاح الدین کی میڈیا سے گفتگو
حیدرآباد ۔۔۔06،دسمبر،2014ء
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے معاون غازی صلاح الدین کے بھائی ضیاء الدین جو جمعرات کی شب نامعلوم دہشت گردوں نے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا تھا ،فاتحہ سوئم کا اہتمام ان کی رہائش گاہ گلشن زیل پاک کالونی میں کیا گیا ۔فاتحہ سوئم میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی و ارکان عبدالحسیب، افتخار رندھاوا، احمد سلیم صدیقی ،عارف خان ایڈوکیٹ ،بابر غوری ،کنور نوید جمیل ، ارکان سندھ تنظیمی کمیٹی ،ایم کیو ایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی و ارکان زونل کمیٹی ،حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین ، صابر حسین قائمخانی ، راشد خلجی ، سیکٹرز و یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان اور معززین شہر سمیت صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔فاتحہ سوئم کے بعد ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرو حق پرست ایم این اے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں وزیر اعلی جو وزیرِ داخلہ کا قلم دان بھی رکھتے ہیں وہ سندھ سے قتل وغارت گری کے خاتمے میں ناکام ہوچکے ہیں ۔خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ غازی صلاح الد ین کے ساتھ اتنا بڑاسانحہ ہوگیامگر حکومتی حکام نے تعزیت کی غرض سے ان کے پاس آنا تو درکنار ان سے اظہار تعزیت بھی نہیں کی۔انہوں نے اربابِ اختیار سے مطالبہ کیا کہ وہ سندھ میں جاری لاقانونیت کا فور ی نوٹس لیں اور ضیاء الدین شہید کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر ائیں ۔اس موقع پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن و سینیٹر بابر خان غوری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ غازی صلاح الدین نے ایک عام شہری کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری ادا کی مگر انتظامیہ اور سندھ حکومت اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پی پی پی کے شریک چئیر مین آصف زرداری سندھ حکومت کی بے حسی اور نااہلی کا نوٹس لیں ۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں ماروائے عدالت قتل ،ٹار گٹ کلنگ اور کرپشن کے بڑے بڑے اسکینڈلز سامنے ہیں مگر حکومت کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا جار ہاہے اگر صوبائی اور وفاقی حکومت میں کوئی مک مکا ہے تو سامنے لایاجائے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم میاں نواز شریف پور ے پاکستان کے وزیر اعظم ہے انہیں سندھ کی نازک صورتحال کا فوری نوٹس لینا چاہئیے اور ہم وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گردی کے اس واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ضیاء الدین شہیدکے قاتلوں سمیت ان کے سرپرستوں کو بے نقاب کرائیں اور کیفرِ کردار تک پہنچائیں ۔اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے معاون غازی صلاح الدین نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں قائدِ تحریک جناب الطاف حسین نے مجھے جو ہمت اور حوصلہ دیا ہے میں تہہ دل سے قائدِ تحریک کا شکر گزار ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے بے حس حکمرانوں نے سندھ کو دہشت گردوں کی آماجگاہ بنا رکھا ہے اور سندھ میں قانون نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی ہے جو لمحہ فکریہ ہے ۔

9/30/2024 2:19:10 AM