Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دفاعی نمائش میں کور کمانڈرکراچی جنرل نوید مختار اور دیگر شخصیات کی تقاریرسندھ کی نااہل حکومت کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہیں۔مصطفےٰ عزیزآبادی


دفاعی نمائش میں کور کمانڈرکراچی جنرل نوید مختار اور دیگر شخصیات کی تقاریرسندھ کی نااہل حکومت کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہیں۔مصطفےٰ عزیزآبادی
 Posted on: 12/5/2014
دفاعی نمائش میں کور کمانڈرکراچی جنرل نوید مختار اور دیگر شخصیات کی تقاریرسندھ کی نااہل حکومت کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہیں۔مصطفےٰ عزیزآبادی
کور کمانڈر کراچی نے سند ھ میں لاء اینڈآرڈرکی خراب صورتحال اور شہری سہولتوں کی عدم فراہمی کاذمہ دار بیڈگورننس کو قرار دیاہے۔مصطفےٰ عزیزآبادی
شرجیل میمن اس سوال کا عوام کو ضرور تفصیلی جواب دیں کہ آخرکورکمانڈراوردیگرمقررین کویہ بات کہنے کی ضرورت کیوں پیش آئی ؟مصطفےٰ عزیزآبادی
لندن۔۔۔5دسمبر 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی شعبہ اطلاعات انٹر نیشنل سیکر یٹر یٹ کے انچارج سید مصطفےٰ عزیز آبادی نے حکومت سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن کو مخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ ایکسپو سینٹر میں منعقدہ دفاعی نمائش میںآج کور کمانڈرکراچی جنرل نوید مختار اور دیگر شخصیات کی تقاریرسندھ کی نااہل حکومت کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہیں۔اپنے ایک بیان میں مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہا کہ کور کمانڈر کراچی نے آج اپنی تقریرمیں انتہائی کربناک لہجہ میں سند ھ میں لاء اینڈآرڈرکی خراب صورتحال اور شہری سہولتوں کی عدم فراہمی کاذمہ داربیڈگورننس کو قرار دیاہے اورلوکل گورنمنٹ سسٹم کے نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیاہے جو تمام اہلیان سندھ کیلئے لمحہ فکر یہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس بات پرسندھ کے نااہل حکمرانوں کیلئے یہی کہاجاسکتاہے کہ ’’ شرم ان کومگرنہیں آتی ‘‘ ۔ مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہا کہ میں صوبائی وزیر اطلا عات شرجیل میمن سے باآدب اور پر ذور مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اس سوال کا عوام کو ضرور تفصیلی جواب دیں کہ آخر کورکمانڈراوردیگرمقررین کویہ بات کہنے کی ضرورت کیوں پیش آئی ؟

9/30/2024 2:22:13 AM