Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے معاون رکن غازی صلاح الدین کے چھوٹے بھائی ضیاء الدین کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ الطاف حسین


ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے معاون رکن غازی صلاح الدین کے چھوٹے بھائی ضیاء الدین کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ الطاف حسین
 Posted on: 12/4/2014
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے معاون رکن غازی صلاح الدین کے چھوٹے بھائی ضیاء الدین کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ الطاف حسین
بھائی ضیاء الدین ایک غیر سیاسی شخصیت تھے اور کسی قسم کی سیاسی سرگرمی میں ملوث نہیں تھے
ضیاء الدین کی سفاکانہ ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے غازی صلاح الدین اوران جیسے دیگرسندھی بولنے والے دانشوروں، ادیبوں، کالم نگاروں اور کارکنوں کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی گئی ہے
پیپلزپارٹی کی حکومت کے دورمیں سندھ میں کہیں بھی سیاسی کارکنوں اور عوام کی جان ومال محفوظ نہیں ہے
قتل ، دہشت گردی اورتشددکے واقعات آئے دن کامعمول بن چکے ہیں لیکن حکومت سندھ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے
ضیاء الدین کے سفاکانہ قتل کے واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے اور قاتلوں کوفی الفور گرفتار کیاجائے۔ الطاف حسین
لندن۔۔۔ 4 دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے حیدرآبادمیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے معاون رکن غازی صلاح الدین کے چھوٹے بھائی ضیاء الدین کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غازی صلاح الدین کے چھوٹے بھائی ضیاء الدین ایک غیرسیاسی شخصیت تھے اور کسی قسم کی سیاسی سرگرمی میں ملوث نہیں تھے، آج جس طرح انہیں بیدردی سے شہیدکیاگیاہے اس سے ایسا لگتا ہے کہ ضیاء الدین کی سفاکانہ ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے دراصل غازی صلاح الدین اوران جیسے دیگرسندھی بولنے والے دانشوروں، ادیبوں، کالم نگاروں اورایم کیوایم کے کارکنوں کوڈرانے دھمکانے کی کوشش کی گئی ہے جو سندھ بھر میں تحریک کے فکر وفلسفہ کوپھیلانے اور سندھ کے مستقل باشندوں کے درمیان اتحاد وبھائی چارے کیلئے کوشاں ہیں اور ہرفورم پر جرات وہمت کے ساتھ تحریک کامؤقف پیش کررہے ہیں ۔ ضیاء الدین کابہیمانہ قتل انہی عناصر کی کارروائی لگتی ہے جو سندھ میں نفرت کی آگ بھڑکانا چاہتے ہیں ۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت کے دورمیں سندھ میں کہیں بھی سیاسی کارکنوں اور عوام کی جان ومال محفوظ نہیں ہے، قتل ، دہشت گردی اورتشددکے واقعات آئے دن کامعمول بن چکے ہیں لیکن حکومت سندھ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے اور روزانہ معصوم وبے گناہ شہری دہشت گردی کانشانہ بن رہے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ غازی صلاح الدین کے بھائی ضیاء الدین کے سفاکانہ قتل کے واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے اور قاتلوں کوفی الفور گرفتار کیاجائے۔جناب الطاف حسین نے غازی صلاح الدین سے ان کے چھوٹے بھائی کی شہادت پر دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کاایک ایک کارکن آپ کے غم میں برابرکاشریک ہے۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ضیاء الدین شہیدکی مغفرت فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورتمام لواحقین کوصبرجمیل عطاکرے ۔

9/30/2024 2:18:56 AM