Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک بھر کی سیاسی ومذہبی جماعتیں اور انسانی حقوق کی تنظیمیں معذور افراد پرتشدد کے واقعہ کے خلاف ہر سطح پر صدائے احتجاج بلند کریں، پی ڈبلیو ڈی ونگ


ملک بھر کی سیاسی ومذہبی جماعتیں اور انسانی حقوق کی تنظیمیں معذور افراد پرتشدد کے واقعہ کے خلاف ہر سطح پر صدائے احتجاج بلند کریں، پی ڈبلیو ڈی ونگ
 Posted on: 12/4/2014
ملک بھر کی سیاسی ومذہبی جماعتیں اور انسانی حقوق کی تنظیمیں معذور افراد پرتشدد کے واقعہ کے خلاف ہر سطح پر صدائے احتجاج بلند کریں، پی ڈبلیو ڈی ونگ
لاہور میں معذور افراد کے ساتھ جس طرح کا ظالمانہ رویہ اختیار کیا گیا ہے وہ پاکستان کی تاریخ میں ایک اور سیاہ باب ہے، پی ڈبلیو ڈی ونگ
کراچی ۔۔۔4، دسمبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کےPWD WING ) Persons with Disabilities)نے کہا ہے کہ لاہور میں نابینا اور معذور افراد پر پولیس اہلکاروں کے بہیمانہ تشدد کے دردناک سانحہ پر ہرفرد کا دل اشکبار ہے اورا فسوس کی بات ہے حکومت کی جانب سے کوئی موثراقدام بھی نہیں کیا گیا ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر لاہور میں اپنے جائز حقوق کیلئے احتجاج کرنے والے معذور افراد کو پولیس اہلکاروں نے جس طرح سے تشدد کا نشانہ بنایا ہے اس نے انسانیت کو شرما دیا ہے اور پاکستانی قوم کے سروں کو دنیا بھر میں جھکا دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ معذور افراد لوگوں کی شفقت اور محبت کے مستحق ہوتے ہیں اور ان کے ساتھ لاہور میں جس طرح کا ظالمانہ رویہ اختیار کیا گیا ہے وہ پاکستان کی تاریخ میں ایک اور سیاہ باب ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے ملک بھر کی سیاسی ومذہبی جماعتیں اور انسانی حقوق کی تنظیمیں معذور افراد کے تشدد کے واقعہ کے خلاف ہر سطح پر صدائے احتجاج بلند کریں اور معذور افراد پر تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف پنجاب حکومت کی محض رسمی کارروائی اور بے حسی کے مظاہرے کا احتساب کیاجائے

9/30/2024 2:22:36 AM