Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کی قائد آباد میں جرائم پیشہ افراد کی فائرنگ سے موبائل شاپ کے مالک زاہد قریشی کے قتل کی مذمت


ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کی قائد آباد میں جرائم پیشہ افراد کی فائرنگ سے موبائل شاپ کے مالک زاہد قریشی کے قتل کی مذمت
 Posted on: 12/3/2014
ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کی قائد آباد میں جرائم پیشہ افراد کی فائرنگ سے موبائل شاپ کے مالک زاہد قریشی کے قتل کی مذمت
مقتول زاہد قریشی ایم کیو ایم لانڈھی سیکٹر یونٹ 93Aکے یونٹ انچارج آصف قریشی کے بڑے بھائی تھے
شہر میں تاجر اور کاروباری افراد کو جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے کھلے عام حراساں اور لوٹ مار کے دوران قتل کر دیا جاتا ہے
شہر میں جرائم پیشہ افراد کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کا فوری نوٹس لیکر زاہد قریشی کے قتل میں ملوث مجرموں کو فوری گرفتار کیا جائے  رابطہ کمیٹی کا حکومت سے مطالبہ
کراچی ۔۔۔4دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے قائد آباد کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران جرائم پیشہ مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں موبائل شاپ کے مالک زاہد قریشی کے قتل کی سخت االفا ظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ مقتول زاہد قریشی ایم کیو ایم لانڈھی سیکٹر یونٹ 93Aکے یونٹ انچارج آصف قریشی کے بڑے بھائی تھے جنہیں ڈکیتی میں مزاحمت پر مسلح افراد نے بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا۔انہوں نے کہا کہ شہر میں تاجر اور کاروباری افراد کو جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے کھلے عام حراساں کیا جاتا ہے اور لوٹ مار کے دوران تشددکا نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ بعض اوقات مزاحمت پر بے دردی سے قتل کر دیا جاتا ہے لیکن پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارو ں کے ذمہ داران ایسے عناصر کو روکنے میں ناکام نظر آتے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، آئی جی سندھ پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہر میں جرائم پیشہ افراد کی تیزی سے بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کا فوری نوٹس لیں اور زاہد قریشی کے قتل میں ملوث جرائم پیشہ عناصرکو فوری گرفتار کرکے سخت سزا دیں۔

9/30/2024 2:23:34 AM