Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مہذب معاشروں میں معذورافراد کیلئے سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں لیکن ہمارے معاشرے میں خصوصی افرادپر توجہ نہیں دی جاتی،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


مہذب معاشروں میں معذورافراد کیلئے سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں لیکن ہمارے معاشرے میں خصوصی افرادپر توجہ نہیں دی جاتی،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 12/3/2014
مہذب معاشروں میں معذورافراد کیلئے سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں لیکن ہمارے معاشرے میں خصوصی افرادپر توجہ نہیں دی جاتی،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
جناب الطاف حسین معذوروں کو طاقتور بنانا چاہتے ہیں جبکہ جاگیر دار وڈیرے انہیں مجبور بنائے رکھنا چاہتے ہیں
لاہور میں خصوصی افراد کو اپنا حق مانگنے کی پاداش میں ریاستی تشدد کا نشانہ بنایاگیا ،جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے
کراچی آرٹس کونسل میں شعبہ پی ڈبلیو ڈی ونگ کی جانب سے منعقدہ تقریب کے شرکاء سے آغا مسعود ، و دیگر کا اظہار خیال
کراچی۔۔۔3دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ مضبوط معاشروں میں کمزور اور بے سہارا افراد کے لئے سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں جبکہ ہم اپنے معاشرے کی جانب نظر دوڑائیں تو شرمندگی سی محسوس ہوتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی آرٹس کونسل میں ایم کیو ایم کے شعبہ PWDs Wing(Persons with Disabilities)کے زیر اہتمام ’’معذوروں کے عالمی دن ‘‘کے موقع پر منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی ،معاون رابطہ کمیٹی غازی صلاح الدین،سینئر صحافی و تجزیہ نگارآغا مسعود،آرٹس کونسل کے سیکریٹری احمد شاہ،شبر زیدی ،حق پرست رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ،پی ڈبلیو ڈی ونگ کے انچارج عدنان سرور،ایڈوائزر نور الدین بھاوانی و اراکین،پی ڈبلیو ڈی انچارج حیدر آباد سمیت کراچی اور حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے خصوصی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں خصوصی افراد کیلئے قائم اسکولوں اور این جی اوز سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات نے مختلف پروگراموں کے ذریعے اپنے فن کے مظاہرہ کیا ،جن میں ٹیبلو،ملّی و قومی نغمیں،اداکاری ، گلوکاری اور مختلف پروگراموں کے ذریعے شرکاء کو محظوظ کیا اور داد وصول کی۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جناب الطاف حسین معذوروں کو طاقتور بنانا چاہتے ہیں،انکی محتاجی ختم کرانا چاہتے ہیں جبکہ ہمارے ملک کے جاگیر دار وڈیرے انہیں مجبور بنانے پر تلے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین وہ واحد لیڈر ہیں جنہوں نے اپنی جماعت میں معذور افراد کے لئے علیحدہ شعبہ قائم کرکے انہیں اپنے درمیان بٹھایا اور وہ چاہتے ہیں کہ اسمبلی میں ایسی قانون سازی کی جائے کہ معذور افراد سر اٹھا کر چل سکیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ قد رت کا کھیل ہے کہ اگر کسی شخص میں اللہ تعالیٰ نے کوئی جسمانی کمزوری یا کمی پیدا کی ہے تو ضرور کسی نہ کسی خوبی سے بھی اس کونوازا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہذب معاشروں میں کمزوروں کے لئے قانون سازی کی جاتی ہے تاکہ انہیں مضبو ط کیا جائے جبکہ ہمارے یہاں آج 3دسمبرکو عالمی دن کے موقع پر اپنے حقوق کے لئے احتجاج کیلئے وزیر اعلیٰ ہاؤس جانے والے خصوصی افراد کو روکا جاتا ہے جبکہ پنجاب کے بڑے شہر لاہور میں معذور افراد کے احتجاج پر ریاستی تشدد کیا جاتا ہے ،جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آپ بتائیں کہ کبھی جھوٹ اور لالچ سے بھی بڑی کوئی معذوری ہے،ہمارے معاشرے کا مسئلہ صرف یہ ہے کہ یہاں جسمانی معذوری کم اورذہنی اور اخلاقی معذوری زیادہ پائی جاتی ہے۔سینئر صحافی آغا مسعود نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج یہ پروگرام منعقد کرکے آپ لوگو ں پر کوئی احسان نہیں کررہے ہیں بلکہ یہ ہماری ذمہ داری اور فرائض میں شامل ہے۔انہوں نے لاہور میں خصوصی افراد پر پولیس کی جانب سے کئے جانے والے تشدد کی سخت مذمت کی او ر کہا کہ معذور آپ نہیں بلکہ وہ لوگ ہیں جو اس وقت حکمراں بنے بیٹھے ہیں ۔تقریب سے احمد شاہ،شبر زیدی سمیت دیگر مقررین نے بھی خصوصی افراد کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور جناب الطاف حسین کی جانب سے تقریب کے انعقاد پر انکا شکریہ ادا کیا۔تقریب کے اختتام پر جناب الطاف حسین کی جانب سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور احمد سلیم صدیقی نے پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں نقد انعامات تقسیم کئے ۔
تصاویر کیلئے کلک کریں
وڈیو دیکھیں
ShameOnPunjabPolice



9/30/2024 2:19:35 AM