Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلاول زرداری سیاسی وارثت کے صدقے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بنے ہیں جو کہ ان کا حق بھی نہیں تھا ، ڈاکٹر صغیرا حمد


بلاول زرداری سیاسی وارثت کے صدقے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بنے ہیں جو کہ ان کا حق بھی نہیں تھا ، ڈاکٹر صغیرا حمد
 Posted on: 12/2/2014
بلاول زرداری سیاسی وارثت کے صدقے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بنے ہیں جو کہ ان کا حق بھی نہیں تھا ، ڈاکٹر صغیرا حمد 
جناب الطاف حسین سندھ دھرتی کے سچے سپوت ہیں اور ان کی جدوجہد ہمیشہ سندھ دھرتی اور ملک کے مفادات تک محدود رہی ہے، ڈاکٹر صغیر احمد 
دھمکی آمیز بیان کو جناب الطاف حسین کے کروڑوں چاہنے والے عوام کسی صور ت برداشت نہیں کرسکتے ، ڈاکٹر صغیر احمد 
بلاول زرداری کا دھمکی آمیز بیان دراصل سیاسی بالغ نظری نہیں بلکہ بیوقوفی ہے ، ڈاکٹر صغیر احمد 
کراچی ۔۔۔2، نومبر2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا ہے کہ بلاول زرداری کو قائد تحریک جناب الطا ف حسین کے متعلق دھمکی آمیز بیان بیان دینے سے قبل ضمیر کو ٹٹولنا لینا چاہئے تھا ، بلاول زرداری سیاسی وارثت کے صدقے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بنے ہیں جو کہ ان کا حق بھی نہیں تھا ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بلاول زرداری کا دھمکی آمیز بیان دراصل سیاسی بالغ نظری نہیں بلکہ بیوقوفی ہے اور انہیں اس بات کا ذرا برابر بھی اندازہ نہیں ہے کہ ان کے اس بیان سے صوبہ سندھ کے مستقل باشندوں کے درمیان دوریاں اور نفرتیں پیدا ہوسکتیں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اگر بلاول زرادری سندھ دھرتی کے سچے سپوت ہوتے اور شاہ عب لطیف بھٹائی ؒ کے پیغام پرذرا برابر بھی عمل پیرا ہوتے تو وہ جناب الطاف حسین کے متعلق اس قسم کے دھمکی آمیز بیان دینے سے قبل سوچ و بچار ضرور کرتے ۔انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین سندھ دھرتی کے سچے سپوت ہیں اور ان کی جدوجہد ہمیشہ سندھ دھرتی اور ملک کے مفادات تک محدود رہی ہے جبکہ بلاول زرداری کا دھمکی آمیز بیان اس بات کا ثبوت ہے کہ پیپلزپارٹی اب زوال پذیر ہے اور ملک بھر کے علاوہ اب سندھ سے بھی اس کی سیاسی اہمیت ختم ہوتی جارہی ہے ۔ ڈاکٹر صغیر احمد نے بلاول زرداری کو مشورہ دیا کہ جناب الطاف حسین ملک بھر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں مقیم کروڑوں پاکستانی عوام کے ہر دلعزیز قائد ہیں اور ان کے خلاف دھمکی آمیز بیانات کو ان کے کروڑوں چاہنے والے کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے ہیں ۔ 

9/30/2024 2:20:43 AM