Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پیپلزپارٹی میڈیا پر وضاحت کرے بلاول کی جناب الطاف حسین پر الزام تراشی کے اصل محرکات کیا ہیں، کنور نوید، اسلم آفریدی


پیپلزپارٹی میڈیا پر وضاحت کرے بلاول کی جناب الطاف حسین پر الزام تراشی کے اصل محرکات کیا ہیں، کنور نوید، اسلم آفریدی
 Posted on: 12/2/2014
پیپلزپارٹی میڈیا پر وضاحت کرے بلاول کی جناب الطاف حسین پر الزام تراشی کے اصل محرکات کیا ہیں، کنور نوید، اسلم آفریدی
بلاول زرداری سیاست میں شارٹ کٹ کے خواہ ہیں ،بغیر سمجھے کروڑوں لوگوں کے قائد کو بے جا تنقید کا نشانہ بنایابیان کی وضاحت نہ کی گئی تو کارکنان آئینی و قانونی حق استعمال کرکے عدالتوں سے رجوع کریں گے
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان کنور نوید جمیل اور اسلم آفریدی بیان 
کراچی ۔۔۔2دسمبر2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید جمیل اور اسلم آفریدی نے پیپلز پارٹی کے چےئر مین بلاول زرداری کو سیاسی ناسمجھ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ بلاول زرداری سیاست میں شارٹ کٹ کے خواہ ہیں اسی لئے انہوں نے بغیر سوچے سمجھے کروڑوں لوگوں کے قائد الطا ف حسین کو بے جا تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ ایک بیان میں کنور نوید اور اسلم آفریدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی چےئر مین پاکستانی سیاست آ گاہ نہیں ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ وقتا فوقتا مختلف سیاسی رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں اور اس طرح اخباروں کی سرخیوں میں خود کو زندہ رکھے ہوئے ہیں ۔ ارکان رابطہ کمیٹی نے پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت اور شریک چےئر مین آ صف علی زرداری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جناب الطاف حسین کو دھمکی دینے کے بیان پر فی الفور میڈیا پر آکر وضاحت دیں اور قوم کو بتائیں کہ آخر بلاول زرداری کی جناب الطاف حسین پر الزام تراشی کے اصل محرکات کیا ہیں اور انہوں نے جناب الطاف حسین کو کس بنیاد پر مورد الزام ٹھہرایا ہے ورنہ ایم کیوا یم کے تما م کارکنان اور حق پرست عوام آئینی و قانونی حق استعمال کرکے بلاول زرداری کے خلاف عدالتوں میں جائیں گے ۔

9/30/2024 2:23:34 AM