Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کا جینا حرام کرنے کے بیان سے بلاول زرداری کی سیاسی کمزوری عیاں ہو گئی ہے، افتخار اکبر رندھاوا


جناب الطاف حسین کا جینا حرام کرنے کے بیان سے بلاول زرداری کی سیاسی کمزوری عیاں ہو گئی ہے، افتخار اکبر رندھاوا
 Posted on: 12/2/2014
جناب الطاف حسین کا جینا حرام کرنے کے بیان سے بلاول زرداری کی سیاسی کمزوری عیاں ہو گئی ہے، افتخار اکبر رندھاوا
پیپلز پارٹی ملک بھر میں جناب الطاف حسین کے نظریے کے فروغ سے خوف زدہ ہے، افتخار اکبر رندھاوا
بلاول زرداری الطاف حسین کو دھمکی دینے کے بیان کو فوری واپس لیں ورنہ کارکنا ن اپنے قائد کو دھمکی دینے کے خلاف عدالتوں کے دروازے کھٹکھٹائیں گے، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن افتخار اکبر رندھاوا 
کراچی ۔۔۔2دسمبر2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن افتخار اکبر رندھا وا نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ پیپلزپارٹی کے چےئر مین بلاول زرداری نے جناب الطاف حسین کا جینا حرام کرنے کا بیان عالم مدہوشی میں دیا ہے اور اس بیان سے انکی سیاسی کمزوری عیاں ہو گئی ہے۔افتخار اکبر رندھاوا نے پیپلز پارٹی چےئر مین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک بھر میں جناب الطاف حسین کے نظریے کے فروغ سے خوف زدہ ہے جس کے سبب وہ غیر اخلاقی اور غیر سیاسی طرز کے بیانات اور اقدامات کا سہارا لے رہی ہے۔ افتخار رندھاوانے پیپلز پارٹی کے چےئر مین بلاول زرداری اور پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ جناب الطاف حسین کو دھمکی دینے کے بیان کو فوری واپس لیں اور قوم سے معافی مانگیں ورنہ ایم کیو ایم کے ذمہ داران اور کارکنا ن اپنے قائد کو دھمکی دینے کے خلاف عدالتوں کے دروازے کھٹکھٹائیں گے۔

9/30/2024 2:19:42 AM