ایم کیوایم نوشہرو فیروز زون یونٹ کنڈیارو کے یونٹ انچارج محمد یاسین قائمخانی ،سکھر زون بزرگ کمیٹی کے سابق جوائنٹ انچارج صابر علی خان اورحیدرآباد کے سابق حق پرست یوسی ناظم اشتیاق علی راجپوت کے انتقال پر الطاف حسین کااظہار افسوس
لندن۔۔۔30، نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم نوشہرو فیروز زون یونٹ کنڈیارو کے یونٹ انچارج محمد یاسین قائم خانی ،ایم کیوایم سکھر زون بزرگ کمیٹی کے سابق جوائنٹ انچارج صابر علی خان اورحیدرآباد کے سابق حق پرست یوسی ناظم اشتیاق علی راجپوت کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحومین کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ (آمین)