Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بیٹی کی پیدائش پر بیوی کو جلانے کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور خواتین کی بہتری کیلئے جھوٹے حکومتی دعوؤں کا کھلا ثبوت ہے،کشور زہرہ


بیٹی کی پیدائش پر بیوی کو جلانے کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور خواتین کی بہتری کیلئے جھوٹے حکومتی دعوؤں کا کھلا ثبوت ہے،کشور زہرہ
 Posted on: 11/29/2014
بیٹی کی پیدائش پر بیوی کو جلانے کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور خواتین کی بہتری کیلئے جھوٹے حکومتی دعوؤں کا کھلا ثبوت ہے،کشور زہرہ
خواتین کوپاکستان کی ترقی میں اعلیٰ کردار دینے کی نام نہاد باتیں اور مطالبے کئے جاتے ہیں ،ایم کیوایم شعبہ خواتین
حکومت خواتین کی جان و مال اور عزت و آبرو کوتحفظ دینے میں ناکا م نظر آتی ہے
وزیر اعظم ، وفاقی وزیر داخلہ ، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ملک میں خواتین پر تشدد کی روک تھام کیلئے سخت قوانین بنائیں
ایم کیو ایم شعبہ خواتین کی انچارج و اراکین کی فیصل آباد میں بیٹی کی پیدائش پر بیوی کو زندہ جلانے کے واقعے کی مذمت
کراچی ۔۔۔29نومبر2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے شعبہ خواتین کی انچارج و رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ و اراکین نے فیصل آباد میں بیٹی کی پیدائش پر بیوی کو زندہ جلانے کے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ کو خواتین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قراردیا ہے ۔ایک مذمتی بیان میں انچار ج و اراکین شعبہ خواتین نے کہا کہ ملک میں ایک جانب حکومت اور مختلف فلاحی و سیاسی تنظیموں کی جانب سے خواتین کو آگے لانے اور انہیں ملک کی ترقی میں اعلیٰ کردار دینے کی باتیں اور مطالبے کئے جاتے ہیں جبکہ حقیقت میں حکومت ملک میں خواتین کی جان و مال اور عزت و آبرو کوتحفظ دینے میں بھی ناکا م نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیٹی کی پیدائش پر بیوی کو جلانے کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور خواتین کی بہتری کیلئے حکومت کے جھوٹے دعو ؤں کا کھلا ثبوت ہے۔ ایم کیوایم شعبہ خواتین نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وفاقی وزیر برائے انسانی حقو ق پرویز رشید ، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فیصل آباد میں پیش آنے والے انتہائی افسوس ناک واقعہ کے ذمہ دار شوہر کو کڑی سے کڑی سزا دیں اور ملک میں خواتین کے جان ، مال و عزت کوتحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ خواتین کے خلاف تشدد روکنے کیلئے سخت سے سخت قوانین تشکیل دیں۔

9/30/2024 2:20:40 AM