Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اورنگی ٹاؤن میں تسلسل کے ساتھ کارکنان اور ہمدردوں کا قتل عام جاری ہے،عارف خان ایڈوکیٹ


 اورنگی ٹاؤن میں تسلسل کے ساتھ کارکنان اور ہمدردوں کا قتل عام جاری ہے،عارف خان ایڈوکیٹ
 Posted on: 11/29/2014
 اورنگی ٹاؤن میں تسلسل کے ساتھ کارکنان اور ہمدردوں کا قتل عام جاری ہے،عارف خان ایڈوکیٹ
کالعدم جماعتوں کے بجائے ایم کیو ایم کے بیگناہ کارکنان و ذمہ داران کو گرفتار کیا جارہا ہے،
سیکورٹی ادارے کارکنان کے قاتلوں کو پکڑنے میں سنجیدہ نہیں ہیں، وزیر اعظم ، وفاقی وزیر داخلہ اور نوٹس لیں،
ایم کیوا یم اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے شہید کارکن محمد شاہداور ہمدرد سلیم شہبازکی نماز جنازہ کے بعد رکن رابطہ کمیٹی کی میڈیا سے گفتگو
وڈیو
کراچی ۔۔۔29نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن عارف خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ حکومت سندھ ایم کیوایم کے کارکنان کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام نظر آتی ہے،اورنگی ٹاؤن میں تسلسل کے ساتھ کارکنان اور ہمدردوں کا قتل عام جاری ہے جس میں کالعدم جماعتیں ملوث ہیں لیکن سیکورٹی ادارے ان عناصر کیخلاف کارروائی کرنے کے بجائے ایم کیو ایم کے بیگناہ کارکنان و ذمہ داران کے گھروں پر چھاپے مار کر انہیں گرفتار کر رہے ہیں۔یہ بات انہوں نے گزشتہ رات دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹریونٹ 118-A کے کارکن محمد شاہد اور ہمدردسلیم شہباز کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن عبد الحسیب، حق پرست اراکین اسمبلی اقبال قادری، محمد حسین ، سیف الدین خالد، محبوب عالم ، مظاہر امیر، اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے ذمہ داران اور کارکنان سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کی۔میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے عارف خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ ایم کیوایم ملک کے تمام طبقات ، زبانوں اور علاقوں کے عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور یہی وجہ ہے کہ دہشتگرد ہمارے کارکنان کو نشانہ بنا کر حق پرستی کے اس نظریے کو پھیلنے سے روکنا چاہتے ہیں، ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے سیکورٹی ادارے ایم کیو ایم کے کارکنان کے قاتلوں کو پکڑنے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔انہوں نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور سندھ کی صوبائی حکومت کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا کہ وہ اورنگی ٹاؤن میں کالعدم جماعتوں کی تیزی سے بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کانوٹس لیں اور ایم کیوا یم کے ذمہ دارن و کارکنان سمیت اورنگی ٹاؤن کے عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات کریں ۔
قبل ازیں محمد شاہد شہید اور شہید سلیم شہباز کی نماز جنازہ شاہراہ اورنگی ، چشتی نگر میں ادا کی گئی اور انہیں مرکزی قبرستان اورنگی سیکٹر ساڑھے گیارہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ اورتدفین میں شہداء کے لواحقین کے ہمراہ ، ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے ارکان ، حق پرست عوامی نمائندے ،اہل علاقہ ،ایم کیو ایم کے ذمہ داران اور تنظیمی شعبہ جات کے ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعاکی ۔

9/30/2024 2:23:07 AM