Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لاہور میں ایم کیوایم سینٹرل پنجاب کے صدر عامر بلوچ پر حملہ اور انکے ماموں کو شہید کرنے والے مسلح دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے۔ قائد تحریک الطاف حسین کا وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ


لاہور میں ایم کیوایم سینٹرل پنجاب کے صدر عامر بلوچ پر حملہ اور انکے ماموں کو شہید کرنے والے مسلح دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے۔ قائد تحریک الطاف حسین کا وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ
 Posted on: 11/29/2014
لاہور میں ایم کیوایم سینٹرل پنجاب کے صدر عامر بلوچ پر حملہ اور انکے ماموں کو شہید کرنے والے مسلح دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے۔ قائد تحریک الطاف حسین کا وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ
عامربلوچ پر فائرنگ میں ملوث مسلح دہشت گردوں کاتعلق قبضہ گروپ سے ہے جن کاپیشہ زمینوں پرقبضے کرنااورجرائم کی کارروائیاں کرناہے 
اس قبضہ گروپ کوگرین ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کی بھرپورحمایت حاصل ہے جو اس قبضہ گروپ کامعاون ومددگاربناہواہے
اگروزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کی تحقیقات کرکے اس میں ملوث دہشت گردوں کوفی الفورگرفتارکرنے کاحکم نہ دیا توایم کیوایم وزیراعلیٰ پنجاب کوبھی حملہ آوروں کا معاونت کارسمجھنے پر مجبورہوگی
الطاف حسین نے عامربلوچ کو فون کرکے انکی خیریت دریافت کی اور واقعہ میں انکے ماموں منظور فریدی کی شہادت پر تعزیت کی
بعض عناصرپنجاب میں ایم کیوایم کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے بوکھلاکرایم کیوایم کے رہنماؤں وکارکنوں کودہشتگردی کانشانہ بنارہے ہیں
ایم کیوایم کے کارکنان اپنے حوصلوں کوجواں رکھیں، جرات وہمت سے کام لیں اوراللہ کے انصاف پریقین رکھیں۔الطاف حسین
لندن۔۔۔ 29 نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم سینٹرل پنجاب کے صدرعامربلوچ پرلاہورمیں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ اس واقعہ میں عامربلوچ کے ماموں منظورفریدی شہید ہوگئے جبکہ عامربلوچ معجزاتی طورپرمحفوظ رہے۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی توجہ اس جانب دلائی کہ عامربلوچ پر فائرنگ میں ملوث مسلح دہشت گردوں کا تعلق قبضہ گروپ سے ہے جن کاپیشہ زمینوں پرقبضے کرنا اور جرائم اورقتل وغارتگری کی کارروائیاں کرنا ہے۔ علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس قبضہ گروپ کوگرین ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کی بھرپورحمایت حاصل ہے جو اس قبضہ گروپ کامعاون ومددگار بنا ہوا ہے۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم سینٹرل پنجاب کے صدرعامربلوچ پرمسلح دہشت گردوں کی فائرنگ اورانکے ماموں کی شہادت کے واقعہ کی فوری تحقیقات کرائی جائے اوراس میں ملوث دہشت گردوں اورانکے معاون ومددگاربننے والے پولیس اہلکاروں کوفی الفور گرفتارکیاجائے اورانہیں قانون کے مطابق سخت سزادی جائے ۔ اگر ایسا نہیں کیا گیا اور وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کی تحقیقات کرکے اس میں ملوث دہشت گردوں کوفی الفورگرفتارکرنے کاحکم نہ دیاتوایم کیوایم وزیراعلیٰ پنجاب کوبھی حملہ آوروں کامعاونت کارسمجھنے پر مجبورہوگی۔دریں اثناء جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم سینٹرل پنجاب کے صدر عامر بلوچ کو فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی اورفائرنگ کے واقعہ میں انکے ماموں منظورفریدی کی شہادت پر دلی تعزیت کااظہار کیا۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ منظورفریدی مرحوم کو شہادت کا درجہ دیکراپنی جواررحمت میں جگہ عطافرمائے اورلواحقین کوصبرجمیل عطا کرے۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم پنجاب کے تمام ذمہ داروں ، کارکنوں اورہمدردوں سے اپیل کی کہ بعض عناصر پنجاب میں ایم کیوایم کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے بوکھلاکرایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں کودہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں لیکن ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان اپنے حوصلوں کوجواں رکھیں، جرات وہمت سے کام لیں اوراللہ کے انصاف پریقین رکھیں کہ اللہ تعالیٰ ہی سب سے بہتر انصاف کرنے والاہے۔ 

9/30/2024 2:19:39 AM