Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اورنگی ٹاؤن چشتی نگرمیں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے کارکن محمدشاہداورہمدردسیلم شہبازکی شہادت کی اطلاع ملتے ہی رابطہ کمیٹی ارکان احمدسلیم صدیقی اورسیف یارخان کے ہمراہ حق پرست نمائندے عباسی شہیداسپتال پہنچ گئے

 Posted on: 11/29/2014

رابطہ کمیٹی کے ارکان نے شہداء کے سوگوارلواحقین اورموقع پرموجودکارکنان سے واقعے کی تفصیلات معلوم کی اورسوگواران سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبروتحمل کی تلقین کی
کراچی:۔۔۔ 29 ؍نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان احمدسلیم صدیقی اورسیف یارخان نے جمعے اورہفتے کی شب اورنگی ٹاؤن کے علاقے چشتی نگر میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹریونٹ 118-A کے کارکن محمد شاہد اور ایک ہمدردسلیم شہبازکے شہادت کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی عباسی شہیداسپتال کادورہ کیااورموقع پرموجودشہداء کے سوگوارلواحقین اورایم کیو ایم کے کارکنان سے واقعے کی تفصیلات معلوم کیں۔انہوں نے کارکنان کے قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کی اورقائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے سوگوارلواحقین سے تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی۔اس موقع پرانتہائی رقت آمیزمناظردیکھنے میںآئے کارکنان کے قتل پرہرآنکھ اشکبارتھی جبکہ شہداء کے عزیزواقارب اپنے پیاروں کی جدائی میں شدت غم سے نڈھال تھے جنہیں رابطہ کمیٹی کے ارکان نے اپنے سینے سے لگایااوردلاسہ دیا۔اس موقع پرحق پرست اراکین اسمبلی ریحان ہاشمی ،ریحان ظفراورجمال احمدکے علاوہ دیگرذمہ داران بھی موجودتھے۔

9/30/2024 2:20:41 AM