Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اورنگی ٹاؤن کے علاقے چشتی نگر میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے کارکن محمد شاہد اور ایک ہمدردسلیم شہبازکے بہیمانہ قتل پر قائد تحریک الطاف حسین کا اظہار مذمت


اورنگی ٹاؤن کے علاقے چشتی نگر میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے کارکن محمد شاہد اور ایک ہمدردسلیم شہبازکے بہیمانہ قتل پر قائد تحریک الطاف حسین کا اظہار مذمت
 Posted on: 11/29/2014
اورنگی ٹاؤن کے علاقے چشتی نگر میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے کارکن محمد شاہد اور ایک ہمدردسلیم شہبازکے بہیمانہ قتل پر قائدتحریک الطاف حسین کا اظہار مذمت 
اورنگی ٹاؤن میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے قتل اوردہشت گردی کے واقعات حکومت سندھ پرایک سوالیہ نشان ہیں
تسلسل کے ساتھ ہونے والے واقعات کے باوجود اب تک کسی ایک شہیدکے قاتلوں کاگرفتارنہ ہوناایک بہت بڑاسوال ہے
حکومت سندھ قتل اور دہشت گردی کے ان واقعات پر مسلسل بے حسی کامظاہرہ کررہی ہے۔الطاف حسین
ایم کیوایم کاایک ایک کارکن آپکے غم میں برابرکے شریک ہے۔ شاہدشہیداورشہبازشہیدکے لواحقین سے الطاف حسین کا اظہارتعزیت
لندن۔۔۔ 28 نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے اورنگی ٹاؤن کے علاقے چشتی نگر میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 118 - A کے کارکن محمد شاہد اور ایک ہمدردسلیم شہبازکے بہیمانہ قتل کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اورنگی ٹاؤن میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے قتل اوردہشت گردی کے واقعات حکومت سندھ پرایک سوالیہ نشان ہیں۔انہوں نے کہاکہ قتل اوردہشت گردی کے واقعات کے تسلسل کے ساتھ ہونے والے واقعات کے باوجود اب تک کسی ایک شہید کے قاتلوں کاگرفتارنہ ہوناایک بہت بڑاسوال ہے۔ حکومت سندھ قتل اور دہشت گردی کے ان واقعات پر مسلسل بے حسی کامظاہرہ کررہی ہے۔ جناب الطاف حسین نے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کے کارکن محمد شاہد اور ایک ہمدردسلیم شہباز کے قاتلوں کوگرفتارکیاجائے ۔انہوں نے محمد شاہد شہید اور شہبازشہید کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کاایک ایک کارکن آپ کے غم میں برابر کے شریک ہے۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ شاہد شہید اور شہباز شہید کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔ 

9/30/2024 2:22:33 AM