ایم کیوایم برطانیہ کے تحت ممبر سازی مہم 30 نومبر بروز اتوار کو بریڈ فورڈ میں دوپہر ایک بجے سے تین بجے تک ہوگی
پاکستانی کمیونٹی سینٹر وائیٹ اے بی روڈ بریڈ فورڈ BD8 8EJ میں ممبر سازی کے فارم پر کئے جائیں گے
عوام پاکستان سے جاگیردارانہ ،وڈیرانہ نظام، موروثی سیاست کے خاتمہ اور غریب متوسط طبقہ کی حکمرانی کیلئے جناب الطاف حسین کے ہاتھ مضبوط کریں، اراکین برطانیہ آرگنائزنگ کمیٹی ایم کیوایم
ایم کیوایم مانچسٹر میں ممبر سازی مہم یکم دسمبر 2014ء بروز پیر کو ہوگی، ایم کیوایم یوکے آرگنائزنگ کمیٹی
لندن ۔۔28نومبر 2014ء
ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائز نگ کمیٹی نے اپنے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ ایم کیوایم کی ممبر سازی مہم کے سلسلے میں برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ میں مورخہ 30نومبر برو ز اتوار دوپہر ایک بجے ممبر سازی مہم شروع کی جائے گی اس سلسلے میں پاکستانی کمیونٹی سینٹر وائیٹ اے بی روڈ بریڈ فورڈ میں BD88EJمیں دوپہر ایک بجے سے سہ پہر تین تک فارم پر کئے جائیں گے ۔ ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائز نگ کمیٹی نے بریڈ فورڈ سٹی او راس کے گردو نواح کے علاقوں میں تمام پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان سے جاگیر دارانہ ،وڈیر انہ نظام اور موروثی سیاست کے خاتمہ اور ملک میں غریب و متوسط طبقہ کی حکمرانی کیلئے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے ہاتھ مضبوط کر یں اور ایم کیوایم کی ممبر سازی مہم میں بھر پور حصہ لیں ۔علاوہ ازیں ایم کیوایم مانچسٹر میں ممبر سازی مہم کے سلسلے میں کلفرڈ بلڈیج کور ٹ کرمیل میں M8 SAWمیں شام چار بجے تا سات بجے تک فارم پر کئے جائیں گے ۔