Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ کے شہری اور دیہی دو حصے ہیں لیکن سندھ پبلک سروس کمیشن میں صرف سندھ دیہی کی نمائندگی ہے ، بابر خان غوری


سندھ کے شہری اور دیہی دو حصے ہیں لیکن سندھ پبلک سروس کمیشن میں صرف سندھ دیہی کی نمائندگی ہے ، بابر خان غوری
 Posted on: 11/28/2014
سندھ کے شہری اور دیہی دو حصے ہیں لیکن سندھ پبلک سروس کمیشن میں صرف سندھ دیہی کی نمائندگی ہے ، بابر خان غوری
سندھ پبلک سروس کمیشن کے عہدیداران میں سندھ کے شہری علاقوں کی کوئی نمائندگی موجود نہیں ہے
وزیر اعلیٰ سند ھ کی جانب سے سندھ پبلک سروس کمیشن کے محکمے کو آزاد قرار دینا افسوسناک ہے
سینیٹ میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈرسینیٹر بابر خان غوری کا وزیر اعلیٰ سندھ کے بیان پر ردعمل
کراچی ۔۔۔28نومبر2014ء
سینیٹ میں متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈرسینیٹر بابر خان غوری نے وزیر اعلیٰ سند ھ کی جانب سے سندھ پبلک سروس کمیشن کے محکمے کو کو آزاد قرار دینا افسوسناک ہے، سندھ پبلک سروس کمیشن کے عہدیداران میں سندھ کے شہری علاقوں کی کوئی نمائندگی موجود نہیں ہے ، اس میں پیپلز پارٹی کے من پسند افراد کو تعینات کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ بابر خان غوری نے کہا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن میں منتخب ہونے والے امیدواروں کی فہرستیں بلاول ہاؤ س یا وزیر اعلیٰ ہاؤس سے منظور کی جاتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے شہری اور دیہی دو حصے ہیں لیکن سندھ پبلک سروس کمیشن میں صرف سندھ دیہی کی نمائندگی ہے اس صورتحال کو بہتر کیا جائے اور میرٹ کی بنیاد پر فیصلے اور تعیناتی ہونی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ 16اور17گریڈ کی بھرتیوں کا اختیار وزیر اعلیٰ نے اپنے ہاتھ میں لیکر سندھ کے دیہی اور شہری علاقوں کے عوا م سے زیادتی کی ہے اور ہم اس غیر آئینی اقدام کے خلاف جلد عدالتوں سے رجوع کریں گے ۔

9/30/2024 2:19:40 AM