معروف شیعہ عالم علامہ محمدنوازعرفانی کو اسلام آبادمیں فائرنگ کرکے شہید کرنے پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
مجلس وحدت المسلمین کے رہنماء و شیعہ عالم علامہ محمدنوازعرفانی کے بہیمانہ قتل کانوٹس لیاجائے،رابطہ کمیٹی
علامہ محمدنوازعرفانی کابہیمانہ قتل اہل تشیع عوام کومشتعل کرکے ملک خصوصاًخیبرپختونخواہ کے حالات خراب کرنے کی گھناؤنی سازش ہے
کراچی ۔۔۔27نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے خیبرپختونخواہ کے علاقے پاراچنارسے تعلق رکھنے والے مجلس وحدت المسلمین کے رہنماء اورمعروف شیعہ عالم علامہ محمدنوازعرفانی کے اسلام آبادمیں مسلح افرادکی جانب سے فائرنگ کرکے شہید کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراہل تشیع عوام کومشتعل کرکے ملک بھرخصوصاًخیبرپختونخواہ کے حالات خراب کرنے کی سازش قراردیاہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ خیبرپختونخواہ کے علاقے پاراچنار میں گزشتہ ماہ مجلس وحدت المسلمین سے تعلق رکھنے والے شیعہ عالم علامہ محمدنوازعرفانی کوناگزوجوہات کی بناء پرصوبہ بدرکردیاتھاجس کے ردعمل میں پاراچنار کے عوام نے دھرنادیکراپنابھرپوراحتجاج ریکارڈکرایااورحکام کی جانب سے علامہ محمدنوازعرفانی کی واپسی کی یقین دہانی پردھرنے ختم کیے تاہم گزشتہ شب اسلام آبادمیں نامعلوم افرادنے علامہ نوازعرفانی کوفائرنگ کرکے اچانک شہید کردیا۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایسے وقت میں علامہ محمدنواز عرفانی کے قتل کاواقعہ لمحہ فکریہ ہے اورعوام کومشتعل کرنے کی سازش کاحصہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے علامہ محمدنوازعرفانی کے سوگوارلواحقین اور مجلس وحدت المسلمین کی قیادت سمیت تمام عقیدت مندوں سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ وہ ہرگزمشتعل نہ ہوں اورصبرکادامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم میاں محمدنوازشریف،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اورقانون نافذکرنے والے اداروں کے سربراہان سے مطالبہ کیاکہ شیعہ عالم علامہ محمدنوازعرفانی کے بہیمانہ قتل کانوٹس لیاجائے اورقتل کی واردات میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرکے پسِ پردہ سازش کوبے نقاب کیاجائے۔