لیاقت آباد میں باجوڑ ایجنسی کی بچیاں۔۔۔ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر پارٹی کی امدادی سرگرمیاں
قائد تحریک الطا ف حسین کی ہدایت پر سابق صوبائی وزیر رؤف صدیقی اور ایم کیوایم کے ذمہ داران نے فوری طورپر علاقے میں پہنچ کر بچیوں کو حفاظت میں لیا، ان سے ہمدردی کا اظہار کیا اور پولیس و انتظامیہ سے رابطہ کیا
رابطہ کمیٹی کے ارکان اسلم شاہ آفریدی، عارف خان ایڈوکیٹ، ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی خواجہ اظہار الحسن، عظیم فاروقی، ارم فاروق، ہیر سوہو، شازیہ فاروق اور ناہید بیگم نے علاقے میں پہنچ کر بچیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور بچیوں کے ناشتہ کا انتظام کیا
ایم کیوایم کے رہنماؤں اور ارکان اسمبلی نے سالار زئی قبیلے کی ان معصوم بچیوں کو بحفاظت پولیس وانتظامیہ کے اعلیٰ حکام کے حوالے کیا
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین رات بھرایم کیوایم کے رہنماؤں او ر ارکان اسمبلی سے بچیوں کی حفاظت اور انہیں انتظامیہ کے حوالے کرنے کے اقدامات کے بارے میں رپورٹ لیتے رہے
قائد تحریک الطاف حسین نے معصوم بچیوں کوکھانا فراہم کرنے اور انہیں بحفاظت پولیس وانتظامیہ کے حوالے کرنے پر رابطہ کمیٹی، حق پرست ارکان اسمبلی خصوصاًسابق صوبائی وزیررؤف صدیقی کوزبردست خراج تحسین پیش کیا
بچیوں کے قریبی رشتہ داروں نے بچیوں کی حفاظت کرنے پر ایم کیوایم کے رہنماؤں اور ارکان اسمبلی کا شکریہ اداکیا
باجوڑایجنسی کے عمائدین اور بزرگ شخصیات کا نائن زیروفون، قبائلی بچیوں کی حفاظت اور خیال کرنے پر ایم کیوایم کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور الطاف حسین کیلئے دعاکی
سابق رکن قومی اسمبلی اخوندزادہ چٹان اوردیگرشخصیات نے باجوڑایجنسی کی بچیوں کاخیال رکھنے پر ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ فون کرکے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا
کراچی۔۔۔26 نومبر2014ء