جماعت اسلامی کے انتہا پسند رہنماؤں جوجہادی تنظیموں کی حمایت کر تے ہیں ،ان کی ہلاکت پر ان کو شہادت کا درجہ دیتے ہیں ان کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ ایم کیوایم زونل انچارجز
پورے ملک میں داعش کی چاکنگ ، لڑریچر اور جھنڈے لگانے میں جماعت اسلامی کے کارکنان مصر وف عمل ہیں
پہلے بھی القاعدہ کے خوفناک دہشت گرد جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے گھر وں سےگرفتار ہوچکے ہیں،ایم کیوایم زونل انچارجز
جماعت اسلامی ملک کو جہالت کی تاریکی میں بھیجنے کی سازش میں مصروف ہے جس سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے،ایم کیوایم زونل انچارجز
کراچی ۔۔25نومبر 2014ء
ایم کیوایم لاڑکانہ ،سانگھڑ ،دادو،بدین اور ٹھٹھہ زون کے زونل انچارجز نے اپنے مشترکہ اور ہنگامی بیان میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہاز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فی الفوری جماعت اسلامی کے انتہا پسند رہنماؤں جو جہادی تنظیموں کی حماعت کر تے ہیں اور ان کی ہلاکت کو شہادت کا درجہ دیتے ہیں کو فی الفور گرفتار کیا جائے ۔زونل انچارجز نے کہا کہ پہلے بھی القاعدہ کے خوفناک دہشت گرد جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے گھر وں سے گرفتار ہوچکے ہیں ،اب اس وقت پورے ملک میں داعش کی چاکنگ ، لڑریجر اور جھنڈے لگانے میں جماعت اسلامی کے کارکنان مصر وف عمل ہیں جو ملک کو جہالت کی تاریکی میں بھیجنے کی سازش ہے جس سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔