ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے معاون رکن اور سابق ٹاؤن ناظم سائٹ اظہار احمد خان کی عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء امیرنواب سے ٹیلی فون پر سابق یوسی ناظم ڈاکٹر ضیاالدین کے بہیمانہ قتل پر تعزیت
ڈاکٹر ضیاالدین کا قتل کھلی دہشت گردی ہے،اظہار احمد خان
قتل کے واقعہ میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے،اظہار احمد
امیر نواب نے اورنگی ٹاؤن میں ایم کیوایم کے کیمپ پر حملے اور کارکن کی شہادت پر تعزیت کی
لندن 24نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے معاون رکن اور سابق ٹاؤن ناظم سائٹ اظہار احمد خان نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء اور سابق صوبائی وزیرا میرنواب سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے گزشتہ روز دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں اے این پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر اور سابق یوسی ناظم ڈاکٹر ضیاالدین کے بہیمانہ قتل پر تعزیت کی ، مرحوم کی مغفرت اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔انہوں نے کہا ڈاکٹر ضیاالدین کا قتل کھلی دہشت گردی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے حکومت سند ھ سے مطالبہ کیا کہ قتل کے اس واقع میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا د ی جائے ۔ اے این پی کے رہنماء ا میر نواب نے تعزیت کرنے پر ا ظہار احمد خان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکن عبدالوحید کی شہادت اور ایم کیوایم کے کیمپ پر بم حملے کی شدید مذمت کی اور تعزیت کی ۔