ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے کارکن عبدالوحید کے قتل پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت
قتل اور دہشت گر دی کے واقعات تسلسل کے ساتھ ہورہے ہیں ، مگر حکومت سورہی ہے الطاف حسین
گزشتہ روز بھی سفاک دہشت گردوں نے اورنگی ٹاؤن میں ایم کیوایم کے رکنیت سازی مہم کے کیمپ پر دستی بم سے حملہ کر کے ایک کارکن کو شہید اور ارکان اسمبلی سمیت درجنوں کارکنان کو زخمی کردیا تھا
کارروائیوں میں ملوث سفاک درندہ صفت دہشت گردوں کو گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے
اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردو س میں اعلیٰ مقام اور سوگواران کو یہ صدمہ بر دشت کرنے کا حوصلہ دے
لندن۔۔23نومبر 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹرکے کارکن عبدالوحید کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ گزشتہ روز بھی سفاک دہشت گردوں نے اورنگی ٹاؤن میں ایم کیوایم کے رکنیت سازی مہم کے کیمپ پر دستی بم سے حملہ کیا تھا جس میں ایک کارکن عبدالجبار شہید اورتین ارکان سندھ اسمبلی سمیت درجنوں کارکنان زخمی ہوئے تھے جبکہ ایک کالعدم دہشت گرد تنظیم کی جانب سے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرنے کے باوجود ان سفاک درندوں کے خلاف کو ئی کارروائی نہیں کی گئی اور آج پھر سفاک دہشت گردوں نے اورنگی ٹاؤ ن کے ایک اور کارکن عبدالوحیدکو فائرنگ کے شہید کر دیاجس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ جنا ب الطاف حسین نے کہا کہ قتل اور دہشت گر دی کے واقعات تسلسل کے ساتھ ہورہے ہیں ،آخر حکومت کہا ں سورہی ہےَ ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جارہی ہے ہے ؟جناب الطاف حسین مطالبہ کیا ہے کہ ایم کیوایم کے کارکنان کی تسلسل کے ساتھ قتل کے واقعات اور دہشت گردیوں میں ملوث سفاک درندہ صفت دہشت گردوں کو گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے ۔جناب الطاف حسین نے شہید عبدالوحید کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردو س میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ بر دشت کرنے کا حوصلہ دے ۔