Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم لانڈھی سیکٹر یونٹ 89کے کارکن محمد ساجد کی جرائم پیشہ عناصر کے ہاتھوں اغواء اور قتل پر رابطہ کمیٹی کی مذمت


ایم کیو ایم لانڈھی سیکٹر یونٹ 89کے کارکن محمد ساجد کی جرائم پیشہ عناصر کے ہاتھوں اغواء اور قتل پر رابطہ کمیٹی کی مذمت
 Posted on: 11/23/2014
ایم کیو ایم لانڈھی سیکٹر یونٹ 89کے کارکن محمد ساجد کی جرائم پیشہ عناصر کے ہاتھوں اغواء اور قتل پر رابطہ کمیٹی کی مذمت 
کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہونے والے آپریشن کے باوجود ایم کیو ایم کے کارکن محمد ساجد کا اغواء پولیس اور انتظامیہ کی کاکردگی پر سوالیہ نشانہ 
ایم کیو ایم لانڈھی سیکٹر یونٹ 89کے کارکن محمد ساجد کے قتل کا نوٹس لیا جائے 
محمد ساجد کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے ، حکومت سے مطالبہ 
محمد ساجد کی شہادت پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت 
کراچی : 22 نومبر2014
 ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے لانڈھی میں جرائم پیشہ عناصر کے ہاتھوں ایم کیو ایم لانڈھی سیکٹر یونٹ 89کے کارکن محمد ساجد کے قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور محمد ساجد کے قتل میں ملوث جرائم پیشہ افرادکی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ بعض امن دشمن افراد اور جرائم پیشہ عناصر ایم کیو ایم کی ملک بھر میں ہونے والے رکنیت سازی مہم کو سبوتاژ کرنے کی ایک سوسچے سمجھے منصوبے کے تحت رکنیت سازی کیمپوں پر حملہ کرکے معصوم کارکنان کو شہید اور زخمی کیا جارہا ہے اور دوسری جانب سے بے گناہ کارکنان کو اغواء کے وحشیانہ تشدد کرکے شہید کیا جارہا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیو ایم لانڈھی سیکٹر یونٹ89کے کارکن محمد ساجد کی شہادت کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب شرپسند عناصر ایم کیو ایم کی رکنیت سازی مہم پر قدغن لگانے کیلئے ایم کیو ایم کے کیمپوں پر بموں سے حملہ کررہے ہیں اور دوسری جانب ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکن کو اغواء کرکے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناکر قتل کیا جارہا ۔رابطہ کمیٹی نے کہا 24گھنٹے گزرجانے کے باوجود اورنگی رکنیت سازی کیمپ پر حملے کی واردا ت کرنے والے دہشت گرد ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہونے والے آپریشن کے باوجود لانڈھی میں ایم کیو ایم کے کارکن محمد ساجد کا اغواء پولیس و انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ؟۔رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت ممنون حسین ، وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ، گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد،وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاہے کہ محمد ساجد کے قتل کاسختی سے نوٹس لیاجائے اورمحمد ساجد کے قتل میں ملوث دہشت جرائم پیشہ افراد کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور قانون کے مطابق سزا دی جائے ۔ علاوہ ازیں یم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم لانڈھی سیکٹر یونٹ 89کے کارکن محمد ساجد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں بیا ن میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ، رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کے سوگوارا لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے اور شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے سوگواران کو یہ صد مہ بر داشت کرنے کا حو صلہ دے ۔(آمین )
*****

9/30/2024 12:19:18 AM