Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کی جانب سے پاکستا ن کے بعد امریکہ میں بھی ممبر سازی مہم کا آغاز کر دیا گیا


ایم کیو ایم کی جانب سے پاکستا ن کے بعد امریکہ میں بھی ممبر سازی مہم کا آغاز کر دیا گیا
 Posted on: 11/22/2014
ایم کیو ایم کی جانب سے پاکستا ن کے بعد امریکہ میں بھی ممبر سازی مہم کا آغاز کر دیا گیا
پاکستان کی صورتحال نازک ہے، اسے خوشحال بنانے اور آئندہ نسلوں کا مستقبل محفوظ بنانے کی ضرورت ہے، جنید فہمی
ایم کیوا یم امریکہ کے جنرل ورکرز اجلاس میں ممبر سازی مہم کے آغاز کا اعلان ، سینٹرل آرگنائز ر جنید فہمی نے خطاب کیا 
22 نومبرسے امریکہ کے مختلف شہروں میں بیک وقت رکنیت سازی مہم کا آغاز کردے گیا ہے
دوران مہم پاکستانی کمیونٹی کو ایم کیو ایم کی جدوجہد میں باقاعدہ شمولیت کی دعوت دی جائے گی 
شکاگو۔۔۔22نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کی جانب سے امریکہ میں رکنیت سازی کا ۲۲ نومبر ۲۰۱۴ سے باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔ رکنیت سازی کی مہم کا اعلان سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی نے ایم کیو ایم امریکہ کے منعقدہ جنرل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں جوائنٹ آرگنائزر ندیم صدیقی، محمد ارشد حسین، اراکین سینٹرل کمیٹی ثاقب محی الدین، عامر قاضی، گل محمد، محمد ظہیر، توصیف خان، علی حسن، وسیم زیدی، وکیل احمد جمالی سمیت چیپٹر انچارجز، مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔جنید فہمی نے اپنے خطاب کے دوران کارکنان و ذمہ داران کو رکنیت سازی مہم کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو اایم امریکہ 22 نومبرسے امریکہ کے مختلف شہروں میں بیک وقت رکنیت سازی مہم کا آغاز کرنے جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی پاکستان اور ایم کیو ایم کے ساتھ ہے اور حق پرستی کی تحریک میں ایم کیو ایم کا ہمیشہ ہی ساتھ دیتی رہی ہے تاہم دوران مہم پاکستانی کمیونٹی کو ایم کیو ایم کی جدوجہد میں باقاعدہ شمولیت کی دعوت دی جائے گی۔ پاکستانی کمیونٹی قائدِ تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے نظریہ کے عین مطابق پاکستان کو ایک لبرل اور ترقی پسند ریاست کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے پاکستانی کمیونٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی صورتحال نازک ہے، پاکستان کو بچانے، اسے خوشحال بنانے اور ہماری آنے والی نسلوں کیلئے اس کا مستقبل محفوظ بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوا یم واحد جماعت ہے جو پاکستان کو خوشحال ،مضبوط و مستحکم بنا نا چاہتی ہے لہٰذا اب عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ آ گے آئیں اور ایم کیو ایم میں شامل ہو ں اور جنا ب الطاف حسین کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ملک کو مضبوط و مستحکم بنا نے کی جدوجہد میں جناب الطاف حسین کا ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی رکنیت سازی مہم کے دوران پاکستانی کمیونٹی کے افراد ایم کیو ایم اور حق پرستی کی جدوجہد میں شمولیت اختیار کرکے ایک بار پھر ملک کی ترقی میں جناب الطاف حسین کی قیادت میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔ 

9/30/2024 12:22:16 AM