جناب الطاف حسین کا ایم کیو ایم کے کارکنان کے انتقال پر افسوس کا اظہار
لندن:۔۔21؍نومبر 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم حیدرآباد زون یونٹ 7Bکے کارکن سید سرفراز حسین ، ایم کیوایم نیو کراچی سیکٹر یونٹ 142کے کارکن فتح محمد ، گلشن اقبال سیکٹر یونٹ 66-Aکے کارکن امتیاز الحسن عباسی اور جامشورو زون یونٹ خدا کی بستی 6/Aکے کارکن راشد آرائیں کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے سوگوار کارکنان کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور انہیں صبر کی تلقین کی اوردعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغرفت فرمائے سوگواران کوصبر جمیل عطا کرے۔ (آمین)