پاکستان کے ساتھ ساتھ اوورسیزمیں بھی ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم شروع کی جارہی ہے
اوورسیزمیں ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم ہفتہ 22نومبر سے شروع ہوگی جوکئی روز تک جاری رہے گی
رکنیت سازی مہم کے سلسلے میں برطانیہ، امریکہ ، کینیڈا، آسٹریلیا، بیلجیئم، جرمنی، ناروے، ساؤتھ افریقہ میں ایم کیوایم کے یونٹوں نے تیاریاں شروع کردی ہیں
لندن۔۔۔ 20 نومبر2014ء
پاکستان کے ساتھ ساتھ اوورسیزمیں بھی متحدہ قومی موومنٹ کی رکنیت سازی مہم شروع کی جارہی ہے ۔ اوورسیزمیں یہ مہم ہفتہ 22نومبر سے شروع ہوگی جوکئی روز تک جاری رہے گی۔ رکنیت سازی کی اس مہم کے سلسلے میں برطانیہ، امریکہ ، کینیڈا، آسٹریلیا، بیلجیئم، جرمنی، ناروے، ساؤتھ افریقہ میں ایم کیوایم کے یونٹوں نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ اوورسیزیونٹوں میں رکنیت سازی مہم کے سلسلے میں جنرل ورکرزاجلاس منعقد کئے گئے ہیں جن میں رکنیت سازی مہم کی تیاریوں کوآخری شکل دیدی گئی ہے اور مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں۔