جناب الطاف حسین کے نظریے کی گونج سے جاگیر داروں اور انتہاء پسندوں کے ایوان لرز گئے ہیں ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
ملک کے کونے کونے سے لاکھوں پاکستانی ایم کیوا یم کا حصہ بن کر حق پرستی کے نظریے کی تائید کر رہے ہیں،
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا پاکستا ن پوسٹ آفس ، بلدیہ ، ناظم آباد اور پاک کالونی میں ممبر سازی کیمپس کا وفدکے ہمراہ دورہ
وفد میں ارکان رابطہ کمیٹی کہف الوریٰ ، عبد الحسیب ،خالد سلطان ، لیبر ڈویژن کے ذمہ داران و دیگر شامل
کراچی۔۔۔19اکتوبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاہے کہ ایم کیو ایم نے 36سال قبل ملک کے محروم طبقے کے حقو ق کی جدوجہد کا سفر شروع کیا تھا اور آج ملک کی دیگر سیاسی جماعتیں اپنے جلسوں اور دھرنوں میں غریبوں کے حقوق اور انکی حکمرانی کے نعرے بلند کر رہی ہیں جو کہ ملک کے مزدوروں، کسانوں ، ہاریوں اور 98فیصد طبقے کیلئے خوش آئندہ ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ایم کیوا یم کی ممبر سازی مہم2014ء کے سلسلے میں شہر کے مختلف علاقوں میں قائم ممبر سازی کیمپ پر وفد کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس سلسلے میں خالد مقبول صدیقی نے کراچی کے علاقے پاک کالونی ، بلدیہ ٹاؤن، ناظم آباد اور ایم کیو ایم لیبر ڈویژن کی جانب سے آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع پاکستان پوسٹ آفس کے مرکزی دفتر میں قائم ممبر سازی کیمپس کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے رکن کہف الوریٰ ، عبد الحسیب، لیبر ڈویژن کے جوائنٹ انچارجز ذوار حسین ، صابر خان ، مرکزی کمیٹی کے رکن الیاس اصغر اور مقامی یونٹوں کے ذمہ داران و کارکنان سمیت عوام کی بڑی تعدادکیمپس پر انکے ہمراہ جمع تھی ۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جناب الطاف حسین کے نظریے کی گونج سے جاگیر داروں ، سرمایہ داروں اور انتہاء پسندوں کے ایوان لرز اُٹھے ہیں یہی وجہ ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں جاگیر دار ذہنیت کے عناصر ایم کیو ایم کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین کے نظریے کی سچائی اور ملک سے انکی محبت کا اثر ہے کہ آج ملک کے ہر کونے میں جاری ایم کیوا یم کی ممبر سازی مہم کے ذریعے لاکھوں کی تعداد میں پاکستانی ایم کیوا یم کا حصہ بن رہے ہیں اور حق پرستی کے اس نظریے کی تائید کر رہے ہیں ۔ ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے کیمپس پر آنے والے افراد کی ممبر سازی پرفارمے بھرنے میں رہنمائی کی اور عوام کا دلی خیر مقدم کرکے انہیں جناب الطاف حسین کی جانب سے خوش آمدید کہا۔