ایم کیوایم اقلیتی امور کمیٹی کے تحت کورنگی ٹاؤن اور لانڈھی ٹاؤن میں ممبر سازی مہم کے سلسلے میں لگائے گئے
مرکزی کیمپوں پر اقلیتی عوام نے بڑھ چڑھ کر ممبر سازی فارم پُر کئے
جناب الطاف حسین ، ایم کیوایم کے تمام کارکنان کو بلاتفریق رنگ و نسل ، مذہب و مسلک انسانیت کی بنیاد پر خدمت کرنے کا درس دیتے ہیں، انچارج منور الاسلام کی رکنیت سازی کیمپوں پر آنے والے اقلیتی عوام سے گفتگو
کراچی ۔۔۔18، نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ اقلیتی امور کمیٹی کے تحت کورنگی ٹاؤن اور لانڈھی ٹاؤن میں ممبر سازی مہم 2014ء کے سلسلے میں لگائے گئے مرکزی کیمپوں پر اقلیتی عوام نے پانچویں روزبڑھ چڑھ کر ممبر سازی فارم پُر کئے اوراس سلسلے میں ان کا جوش و خروش قابل دید تھا ۔ ممبر سازی کیمپوں کا ایم کیوایم اقلیتی امور کے انچارج منور الاسلام ، اراکین روشن مکیش اور گلفام جاوید رندھاوا نے دورہ کیا اور اقلیتی عوام کی ایم کیوایم میں بڑی تعداد میں شمولیت کو خوش آئند قرا ردیا ۔ ممبر سازی کیمپوں پر رکنیت سازی کیلئے آنے والے اقلیتی عوام سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم اقلیتی امور کمیٹی کے انچارج منور الاسلام نے کہا کہ ہندو ، سکھ اور عیسائیوں کا ایم کیوایم کے ممبر سازی کیمپوں پر اتنی بڑی تعداد میں آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ جناب الطاف حسین کے فکر وفلسفہ اورنظریئے میں اپنے آپ کو محفوظ تصور کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین ، ایم کیوایم کے تمام کارکنان کو بلاتفریق رنگ و نسل ، مذہب و مسلک انسانیت کی بنیاد پر خدمت کرنے کا درس دیتے ہیں اور اقلیتوں کے تحفظ کیلئے ہر سطح پر آواز بلند کرتے آئے ہیں ۔ انہوں نے ممبر سازی کیمپوں پر رکنیت
سازی فارم حاصل کرنے والے افراد کا خیر مقدم کیا اور انہیں ایم کیوایم میں شمولیت پر دلی مبارکباد پیش کی ۔