نوجوانوں کی ایم کیوایم میں شمولیت اس بات کی غماز ہے آئندہ الیکشن میں سندھ کی وزارت اعلیٰ متوسط طبقے سے ہوگی، سید امین الحق
جناب الطاف حسین نے عملی طور پر غریب عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کئے ہیں، وسیم اختر
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے وفود کا ممبر سازی مہم کے چوتھے روز جزائر بھٹ اور قصبہ علیگڑھ میں قائم ممبر سازی کیمپس کا دورہ
وفود میں اراکین رابطہ کمیٹی محمد واسع جلیل ، خالد سلطان ،معاون رابطہ کمیٹی غازی صلاح الدین و دیگر شامل
کراچی ۔۔۔17نومبر2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام ملک بھر میں ممبر سازی مہم کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے اس سلسلے میں مہم کے چوتھے روز ایم کیوایم رابطہ کمیٹی اور حق پرست اراکین اسمبلی پر مشتمل وفود نے قصبہ علیگڑھ کے علاقے قدافی چوک اور جزیرہ بابا بھٹ پر قائم ممبر سازی کیمپس کا دورہ کیا اور کیمپس پر ممبر سازی کے حوالے سے آنے والے عوام سے ملاقات کرکے انہیں ممبر سازی کے متعلق رہنمائی فراہم کی ۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین سید امین الحق ، خالد سلطان ، حق پرست ا راکین اسمبلی مظاہر امیر ، محبوب عالم اورمحمد حسین نے قصبہ علیگڑھ جبکہ اراکین رابطہ کمیٹی محمد واسع جلیل، معاونین رابطہ کمیٹی وسیم اختر ، غازی صلاح الدین، حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ہیر سوہو،کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم و اراکین نے جزیرہ بابا بھٹ میں قائم کیمپ کا دورہ کیا۔اس موقع پر میڈیا نمائندگان کو بریفنگ دیتے ہوئے سید امین الحق نے کہا کہ ایم کیو ایم کی ممبر سازی مہم میں نوجوانوں کی بڑی تعداد حصہ لیکر ایم کیوایم کا حصہ بن رہی ہے اور ملک کے کونے کونے سے عوام لاکھوں کی تعداد میں ایم کیو ایم کے نظریے کی تائید کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ملک کے غریب و متوسط عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور ملک میں غریبوں کی حکمرانی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، عوام کی اتنی بڑی تعدا د میں ایم کیوا یم میں شمولیت اس بات کی غمازی کر رہی ہے کہ آئندہ الیکشن میں وزارت عظمیٰ اور وزارت اعلیٰ جاگیر دار ، وڈیروں کی نہیں بلکہ غریب متوسط طبقے سے منتخب ہوگی۔ انہوں نے ملک بھر کے حق پرست عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں قائم ممبر سازی کیمپس پر آ کر ایم کیوایم کے ممبر بنیں اور ملک میں غریبوں کی حکمرانی کیلئے جناب الطاف حسین کا ساتھ دیں ۔ جزائر بھٹ پر میڈیا نمائندگا ن سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے غریب عوام کے حقوق کیلئے صرف نعرے بلند نہیں کئے بلکہ عملی طور سے غریب عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کئے ہیں،ایم کیوایم نے مقامی حکومتوں کے دور میں جزائر بھٹ سمیت کراچی کے ایسے دودراز علاقوں کی ترقی کیلئے کا م کئے جہاں کے عوام کو صرف ووٹ لینے کیلئے استعمال کیاجاتا تھا ، انہوں نے کہا کہ ایم کیوا یم کی ممبر سازی مہم 2014ء میں ملک کے کونے کونے سے نوجوانوں ، خواتین ، طالبعلموں ، بزرگوں کی بڑی تعداد ایم کیوایم میں بحیثیت ممبر شامل ہو رہی ہے او ریہی جاگیر دارانہ ، وڈیرانہ نظام اور چند خاندانوں کے تابوت میں آ خری کیل ہے ۔انہوں نے کیمپ پر آنے والے عوام کو خوش آمدید کہا اور عوام کی جانب سے پوچھے جانے والے مختلف سوالات کا مفصل جواب دیا۔
وڈیو دیکھیں