’’ایم کیوایم ۔ مضبوط پاکستان کی ضمانت ‘‘ کے عنوان سے سال 2014ء کی رکنیت سازی مہم ملک بھر میں چوتھے روز بھی جوش و خروش کے ساتھ جاری رہی
رکنیت سازی مہم کے چوتھے روز خواتین کو چوڑیاں پہنائی اورمہندی لگائی گئی
رکنیت سازی کیمپوں کو برقی قمقموں ، ایم کیوایم کے پرچموں اور جناب الطاف حسین کی تصاویر سے سجایا گیا ہے
ایم کیوایم کے تنظیمی ترانوں اور نغموں کی ریکارڈنگ پر عوام و کارکنان کا والہانہ رقص
رابطہ کمیٹی کے اراکین نے چوتھے روز بھی رکنیت سازی کیمپوں کا دورہ کیا اور لوگون کی ایم کیوایم میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا
ایم کیوایم ہی ملک کا وہ گلدستہ ہے جس میں تمام قومیتوں کے رنگ بھرے ہوئے ہیں ، اراکین رابطہ کمیٹی کی کیمپوں کے دورے کے موقع پر گفتگو
کراچی :۔۔۔17، نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام ’’ایم کیوایم ۔ مضبوط پاکستان کی ضمانت ‘‘ کے عنوان سے سال 2014ء کی رکنیت سازی مہم ملک بھر میں چوتھے روز بھی جوش و خروش کیساتھ جاری رہی اور نوجوانوں ، بزرگوں، خواتین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے مجموعی طور پرہزاروں کی تعداد میں آج بھی رکنیت سازی کیمپوں پر پہنچ کر رکنیت سازی کے فارم حاصل کئے اور انہیں پُر کرکے جمع کرائے ۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے تحت صوبہ سندھ ، پنجاب ، بلوچستان ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرمیں رکنیت سازی مہم کے سلسلے میں سینکڑوں کیمپ لگائے گئے ہیں جن پر عوام کا زبردست ہجوم دکھائی دے رہا ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے ۔ اس سلسلے کا مرکزی کیمپ ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر بھی جاری ہے اور یہاں بھی نوجوانوں ، بزرگوں اور خواتین نے رکنیت سازی فارم بڑی تعداد میں حاصل کر کے جمع کرائے ۔ کراچی سمیت ملک بھر میں گزشتہ چار روز سے جاری رکنیت سازی کیمپوں کو برقی قمقموں ، ایم کیوایم کے پرچموں اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی مختلف خوبصورت تصاویر سے سجا یاگیاہے جبکہ کیمپوں پر ایم کیوایم کے تنظیمی ترانے اور نغموں کی ریکارڈنگ بھی بجائی جارہی ہے جن کی دھنوں پر عوام و کارکنان والہانہ رقص کرتے دکھائی دے رہے ہیں اس موقع پر انہوں نے جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے حق میں فلک شگاف نعرے بھی لگائے ۔ رکنیت سازی مہم کے چوتھے روز کیمپوں پر خواتین کو چوڑیاں پہنائی گئیں اور مہندی بھی لگائی گئی ۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے شہر کے مختلف علاقوں میں قائم رکنیت سازی کیمپوں کے دورے کئے اور لوگوں کی ایم کیوایم میں بڑی تعدادمیں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا ۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کیمپوں پر رکنیت سازی فارم حاصل کرنیو الے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کی رکنیت لینے والوں میں سندھی،پنجابی،بلوچی،سرائیکی،پختون ، ہزارے وال،گلگتی،ہندو،کرسچن اورسکھوں کی بڑی تعداد شامل ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ایم کیوایم ہی ملک کا وہ گلدستہ ہے جس میں تمام قومیتوں کے رنگ بھرے ہوئے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے ایم کیوایم کی رکنیت حاصل کرنے والے نوجوانوں ،بزرگوں اور خواتین سے دلی تشکر کااظہا ربھی کیا ۔
وڈیو دیکھیں
مزید تصاویر