Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گلشن اقبال ریذیڈینٹس کمیٹی کے زیراہتمام منعقدہ سہ روزہ اسپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن عارف خان ایڈووکیٹ کی بطور مہمان خصوصی شرکت


گلشن اقبال ریذیڈینٹس کمیٹی کے زیراہتمام منعقدہ سہ روزہ اسپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن عارف خان ایڈووکیٹ کی بطور مہمان خصوصی شرکت
 Posted on: 11/17/2014
گلشن اقبال ریذیڈینٹس کمیٹی کے زیراہتمام منعقدہ سہ روزہ اسپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن عارف خان ایڈووکیٹ کی بطور مہمان خصوصی شرکت 
اسپورٹس فیسٹیول میں ہاکی ،بیٹ مینٹن ، ٹیبل ٹینس ، طائی کونڈو، جمناسٹک ، باسٹک بال ، اسکیٹنگ اور دیگر کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے
کھیل کے میدان میں جو قومیں آگے ہوتی ہیں وہ ترقی و خوشحالی میں کبھی پیچھے نہیں رہ سکتی ، عارف خان ایڈووکیٹ سہ روزہ اسپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب کے شرکاء سے خطاب 
کراچی: ۔۔۔17، نومبر2014ء 
گلشن اقبال ریذیڈنٹس کمیٹی کے زیراہتمام اولیمپئن افتخار سید پارک میں سہ روزہ اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس کی اختتامی تقریب میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عارف خان ایڈووکیٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر حق پرست رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی عدنان احمد ،ایم کیوایم گلشن اقبال ریذیڈینٹس کمیٹی کے انچارج ریحان شمیم و اراکین ، عالمی چیمپئن ٹرافی کھیلنے کیلئے پاکستان سے جانے والی ہاکی ٹیم کے کوچ شہناز شیخ ، ہاکی ٹیم کے کپتان و کھلاڑی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی موجود تھیں ۔ اسپورٹس فیسٹیول میں ہاکی ،بیٹ مینٹن ، ٹیبل ٹینس ، طائی کونڈو، جمناسٹک ،باسکٹ بال ، اسکیٹنگ اور دیگر کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے جنہیں تین روز تک شائقین کی جانب سے زبردست پذیرائی ملتی رہی ۔ سہ روزہ اسپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عارف خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد صحت مند سرگرمیوں کیلئے انتہائی اہم ہے اورایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین بھی صحت مند معاشرے کے قیام کی عملی جدوجہد کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کھیل کے میدان میں جو قومیں آگے ہوتی ہیں وہ ترقی و خوشحالی میں کبھی پیچھے نہیں رہ سکتی اور گلشن اقبال ریذیڈینٹس کمیٹی نے سہ روزہ اسپورٹس فیسٹیول کا کامیاب انعقادکرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دے رہی ہے جس پر گلشن اقبال ریذیڈنٹس کمیٹی زبردست خراج تحسین کی مستحق ہے ۔عارف خان ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ ایم کیوایم کے تحت ملک بھر میں رکنیت سازی مہم جاری ہے اور اس مہم کی کامیابی سے واضح ہوگیا ہے کہ ایم کیوایم ملک بھر کے عوام کی مقبول ترین جماعت ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم ملک بھر کی مظلوم قومیتوں کا سہارا بنے گی اور ان کی ایم کیوایم میں شمولیت کے باعث نام نہاد جاگیردار ، وڈیرے اور سردار غریب و متوسط طبقے کے انقلاب کو ملک میں آنے سے ہرگز نہیں روک سکتے ۔ آخر میں عارف خان ایڈووکیٹ نے مختلف کھیلوں کے مقابلے میں کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں میں میڈل ، ٹرافیاں اور انعامات بھی تقسیم کئے گئے اور انہیں جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی ۔


9/30/2024 12:21:05 AM