جناب الطاف حسین نے حق پرستی کی جو شمع روشن کی ہے اس کی روشنی سے پورا ملک مستفید ہوگا، غازی صلاح الدین
حق پرست اراکین اسمبلی کے ہمراہ کراچی مضا فاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام منوڑہ جزیرہ ، گلشن حدید،گاہی فقیرگوٹھ مہران ٹاؤن ، اولڈ ملیر ،دیہہ موکھ و دیگر علاقوں میں قائم ممبر سازی کیمپس کا دورہ
کراچی ۔۔۔16نومبر2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی ممبر سازی مہم کے تیسرے روز ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے معاون غازی صلاح الدین نے کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام شہر کے مختلف مقامات پر قائم ممبر سازی کیمپس کا دورہ کیا اور وہاں آنے والے عوام سے ملاقات کر کے انہیں ممبرسازی سے متعلق آگہی فراہم کی ۔ اس موقع پر حق پرست اراکین اسمبلی خواجہ اظہار الحسن ، آصف حسنین ، ساجد احمد ، ریحان ظفر ، افتخار عالم،عدنان احمد ، ساجد احمد ، ارتضی فاروقی ، عبداللہ شیخ ، ندیم راضی ،انور رضا نقوی ، انچارج کراچی مضا فا تی آ رگنائزنگ کمیٹی فرخ اعظم و اراکین اور مقامی یونٹوں کے ذمہ داران و کارکنان انکے ہمراہ تھے ۔ غازی صلاح االدین نے کے ایم او سی کے زیر اہتمام منوڑہ جزیرہ ، گلشن حدید،گاہی فقیرگوٹھ مہران ٹاؤن ، اولڈ ملیر ،دیہہ موکھی ،موسمیات ، عیسی ولیج ، بھنگوریہ ، خمیسہ گوٹھ ، عبد الرحیم گوٹھ میں قائم ممبر سازی کیمپو ں کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر کیمپوں پر موجود عوام سے گفتگو کرتے ہوئے غازی صلاح الدین نے کہا کہ ایم کیو ایم 98فیصد غریب و متوسط طبقے کی واحد امید ہے جو انکو درپیش مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے حق پرستی کی جو شمع روشن کی ہے اس کی روشنی سے پورا ملک مستفید ہوگا ، ملک سے استحصالی ٹولے کے خاتمے کیلئے ملک کے تمام مظلوم عوام کو متحد ہونا ہوگا اور اپنے حق کیلئے جدوجہد کرنی ہوگی ، ہمارا یہ فرض ہے کہ پاکستا ن کی98فیصد متوسط طبقے کے عوام میں یہ شعور بیدار کرنا ہوگا کہ اگر ہم ملک کی ترقی کیلئے متحد نہ ہوئے تو جاگیر دار ، وڈیرے ہم غریب عوام کا استحصال کر تے رہیں گے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بلا امتیاز رنگ ، نسل ، زبان ، مذہب اور علاقہ ایم کیو ایم کی ممبر سازی مہم میں حصہ لیں ۔ اس موقع پر کیمپس پر موجود افراد نے ایم کیوایم کے ذمہ داران سے ملاقات کی اور ممبر سازی مہم کے حوالے سے معلوماتی سوالات اور آگہی حاصل کی ۔
تصاویر
وڈیو دیکھیں