بڑی تعداد میں عوام کی ممبر سازی کیمپس پر موجودگی ملک میں غریب و متوسط طبقے کے انقلاب کی نوید ہے، سیف یار خان
تعلیم یافتہ نوجوان اچھے اور برے کی تمیز کرکے قومی سیاست کا حصہ بنیں ، خواجہ سہیل منصور
ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے رکن سیف یار خان اور حق پرست ایم این اے خواجہ سہیل منصور کا ایبٹ آباد میں ممبر سازی کیمپ کا دورہ
ایبٹ آباد۔۔۔16نومبر 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیف یار خان اور حق پرست رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصو ر نے خیبر پختونخوا ایبٹ آباد میں قائم ممبر سازی مہم2014ء کے مرکزی کیمپ کا دورہ کیا اور کیمپ پر ممبر سازی کیلئے موجود عوام سے ملاقات کرکے پر پرفارمے بھرنے میں انکی رہنما ئی کی۔ اس موقع پر ایم کیوایم ایبٹ آباد زون کے ذمہ داران اور کارکنان کی بڑی تعداد کیمپ پر موجود تھی ۔کیمپ پر آنیوالے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے سیف یار خان نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستا ن کے غریب متوسط طبقے کو جناب الطاف حسین کی سربراہی میں ایوانوں میں پہنچانا چاہتی ہے جس کے لئے جناب الطاف حسین 36برسوں سے جدوجہدکر رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو چاروں اطراف سے اندرونی و بیرونی مسائل کا سامنہ ہے جس کے حل کیلئے عام آدمی کو اپنے اندر سیاسی شعور بیدار کرکے سیاسی عمل کا حصہ بننا ہوگا۔انہوں نے بڑی تعداد میں ایبٹ آباد سے رکنیت سازی میں حصہ لینے والے نوجوانوں ، طالبعلموں اور خواتین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں عوام کی ایم کیو ایم کے ممبر سازی کیمپس پر موجودگی ملک میں غریب و متوسط طبقے کے انقلاب کی نوید ہے۔ اس موقع پرخواجہ سہیل منصور نے کہا کہ ملک میں حقیقی تبدیلی کے لئے غریب و متوسط طبقے کے نوجوانوں کو اعلیٰ ایوانوں میں لانا نا گزیر ہے اور یہ اسی وقت ممکن ہوگا جب باشعو ر و تعلیم یافتہ نوجوان قومی سیاست میں اچھے اور برے کی تمیز کرکے سیاست کا حصہ بنیں گے ۔ رکن رابطہ کمیٹی سیف یار خان اور حق پرست رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور نے عوام کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات دئیے اور انہیں ایم کیوا یم کی 30سالا حق پرستانہ جدوجہد کے اہم نکات سے آگاہ کیا ۔