ایم کیوایم اقلیتی امور کمیٹی کے زیراہتمام کراچی کی مختلف اقلیتی آبادیوں میں بھر پور طریقے سے ممبر سازی مہم جاری ہے
ملک میں بسنے والی اقلیتیں پاکستان کے آئین کے مطابق برابر کی حیثیت رکھتی ہیں، ذمہ دارا ن اقلیتی امور کمیٹی
لیاقت آباد ٹاؤن کی یوسی 2حسن کالونی اور یوسی 10سراج کالونی میں ایم کیوایم اقلیتی امور کمیٹی کے زیر اہتمام لگائے گئے ممبر سازی کیمپوں کا دورہ اور گفتگو
کراچی ۔۔۔16، نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ اقلیتی امور کمیٹی کے زیراہتمام کراچی کی مختلف اقلیتی آبادیوں میں بھر پور طریقے سے ممبر سازی مہم جاری ہے اور اقلیتی عوام کی بہت بڑی تعداد ممبر سازی فارم پُر کرکے ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کررہی ہے ۔ اس سلسلے میں ایم کیوایم اقلیتی امور کمیٹی کے جوائنٹ انچارج پطرس یوسف ، اراکین انتھونی سیموئیل اور نوید ملک نے لیاقت آباد ٹاؤن کی یوسی 2حسن کالونی اور یوسی 10سراج کالونی میں قائم ممبر سازی کیمپوں کا دورہ کیا اور کیمپوں پر بیٹھ کر ایم کیوایم میں شمولیت کے خواہش مند افراد کے فارم پُر کئے اور انہیں ایم کیوایم میں شمولیت پر مبارکباد دی ۔ اس موقع پر اقلیتی امور کمیٹی کے ذمہ داران نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں بسنے والی اقلیتیں پاکستان کے آئین کے مطابق برابر کی حیثیت رکھتی ہیں اور جناب الطاف حسین اقلیتی عوام کے تحفظ کیلئے جس طرح متحرک رہتے ہیں اور فعال کردار ادا کرتے ہیں اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ایم کیوایم اقلیتوں کے حقوق اور ان کے تحفظ کیلئے نہ سرگرم ہے بلکہ انہیں برابر کا پاکستانی تسلیم کرتی ہے ۔